سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخواہ جماعت اسلامی کے امیر مشتا ق احمد نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کرینگے ۔ کسٹم ایکٹ کیخلا ف ڈویژن بھر میں احتجاجی تحریک چلاینگے انہوں نے سوات کے علاقے ملوک آباد میں جماعت اسلامی کے تحصیل کونسلریوسف علی خان کے رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈڈویژن حکومتی اعداد شمار کے مطابق سب سے زیادہ غربت اور پسماندہ علاقہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ وہ ڈویژن ہے جہاں سب سے زیا دہ سیلاب ،زلزلے ،بدآمنی اور پھر میلٹری آپریشن کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ متاثرہ ڈویژن ہے پاکستان کا اس جیسے ڈیژن کو تو حکومت کو دینے کی ضروت ہے نہ کہ ٹیکس لگانے کا انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کیخلاف ہم لوگوں کو سڑکو پر نکالینگے اخری حدتک جائنگے لیکن کسٹم ایکٹ کسی بھی صورت لاگو نہیں ہونے دینگے ، مشتاق احمد سے صحافی مراد علی خان نے پانامہ لیکس کے حوالے سے سوال کیا ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں 600خاندانوں کے نام ابھی تک ائے ہیں یہ 600خاندان قومی مجرم ہے انہوں نے کہا کہ یہ 600خاندان وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان روزانہ کے بنیاد پر 8ارب روپے قرضہ لے رہا ہے اور 20ارب روپے ہمارے ہاں کرپشن ہو رہی ہیں اگر اس کرپشن اور چوری کو روکھا جائے تو یہ ملک قرض لینے والا نہیں دینے والا بن جائیگا ۔ اسلئے جس کا نام پانامہ لیکس میں ائے ہیں وہ قومی مجرم ہے انہی کی وجہ سے ملکمیں بجلی نہیں ہے ،تعلیم نہیں ہے صحت نہیں ہے روزگار نہیں ہے ترقی نہیں ہے انہی کی وجہ سے پاکستان IMFولڈبینک کا غلام ہے اسلئے انکے ساتھ حساب کتاب ہونا چاہئے انہوں نے سوات میں ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں ایک ہی کوٹے اور کرپٹ سیکے کی دو روح ہے اور QRکے معاملے پر وہ دونوں ایک دوسرے کو بچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے 24اپریل سے کرپشن کیخلاف پیدل مارچ کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اسکا دائرہ بڑا دیا جائیگا اور غریب عوام احتساب کرینگے ان چوروں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالینگے ۔۔
Discussion about this post