ADVERTISEMENT
ممبئی (زمونگ سوات آن لائن نیوز) تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانتھ کی فلم’کبالی‘ امریکا کے چار سو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی سنی گلیکسی کبالی ‘کو امریکا میں ریلیز کرے گی۔
کمپنی کی ترجمان مدھو کے مطابق گزشتہ روز دو گھنٹے کے قلیل وقت میں ریلیز سے قبل فلم کے ٹکٹس امریکا کے 3 سنیما گھروں میں 25 ڈالر کی قیمت میں فروخت کئے جا چکے ہیں۔ اس فلم میں رجنی کانت فلم میں ایک ڈان کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں رادھیکا اپٹے، کشور، کالاریرسن، دنیش، دھنیشکا شامل ہیں۔ فلم رواں سال 22جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
Discussion about this post