مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مٹہ سوات سمبٹ چم میں سوات ادبی الوت کے زیر اہتمام ایک بہت بڑے مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے شعراء شریک ہوئے۔مشاعرے میں سوات پشتو اکیڈمی(کراچی) کے طرف سے جاوید خان سواتی کو ادبی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا اور نقد روپے دئے گئے جو اس کے بیٹے محمد خان نے وصول کئے۔اس موقع پراقبال شاکر‘حنیف قیس‘ امجد علی سورج‘نواز یوسفزئی‘فضل محمد سواتی ‘حکیم اللہ بریالے‘امیر محمد سلطان‘ندیم چراغ‘فیض علی فیض‘جاوید خیال ‘ظفر علی ناز اور دیگر نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔اس موقع پر صدر محفل اقبال شاکر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعرا ء معاشرے میں اچھے اور برے کا تمیز اچھے طرح کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشتو زبان کیلئے جہاں بھی ضرورت ہو تو ہمارا خون بھی حاضر ہے۔شعراء معاشرے میں امن و محبت پھیلائے اورایک دوسرے پر تنقید کے بجائے اصلاح پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ شعراء امن اور جنگ میں شعروں کے ذریعے بھر پور ادا کرسکتے ہیں۔لہذا امن کیلئے شاعری کریں اور یہاں کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کریں۔
Discussion about this post