مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) بینک کے شعبے سے منسلک اسکاوٹ تحریک میں محترک ممتاز سفر نامہ نگار مقصود چغتائی کی کتاب” اسکاوٹ بچوں کی ہائیک اور اصول ہائیکنگ ” شائع ہوگئی ہے ، جگنو انٹر نیشنل کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتاب میں 24 کلومیٹری ہائیک رپورٹ گھوڑا گلی تانند کوٹ مری اور واپسی براستہ چھڑا گلی پر تفصیل دی گئی ہے کتاب کا انتساب نیشنل کمشنر راحیلہ حمید درانی ، زاہد محبوب ، محمد طارق قریشی ، اختر میر ، امتیاز خان ، صابر حسین نیازی ، محمد شعیب ، مستنصر حسین ، محمد ولی ، راحت علی جعفری ، سلیم احمد عالی ، یونس کمال لودھی ، خوشید عباس زیدی ، نفیسہ سکندر ملہی ، ایم زیڈ کنول ، محمد شعیب مرزا ، خالد نجیب خان ، مظفر محسن ، شگفتہ غزل ہاشمی ، مظہر جعفری ، احمد خیال ، ڈاکٹر فہیم قازمی ، شفیق مراد( جرمنی ) کے نام ہے ، جبکہ ڈپٹی سیکرٹری پنجاب بوائے اسکاوٹس ایسو سی ایشن سید ضمیر الاسلام بخاری ، محمد عادل فاروق ، طاہرہ سلطان ، نجمہ بٹ ، شازمہ ، مشتاق شاہ علامہ عبدالستار عاصم اور دیگر اہم شخصیات کی آراء بھی شامل ہے جس میں مصنف کو ان کی کاوش پر مبارک باد دی ہے ،کتاب خوبصورت سرورق اور رنگین نصاویر سے مزین ہے ، راطبہ 0333-4254394 ، ولید پبلیشر ز ، 394، بلاک جی فور ، ایم اے جو ہر ٹاؤن لاہور ۔
Discussion about this post