اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز)پاکستانی باؤلرز کاکاری وار،لارڈزمیں سنسنی پھیل گئی،راحت علی ،یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے انگلینڈ کے 6اہم مہرے اُڑادیئے ،انگلینڈ کو کو جیت کیلئے 142رنزدرکار ہیں جبکہ اس کی چاروکٹیں باقی ہیں ،دوسری جانب پاکستان کو جیت کیلئے صرف چار وکٹوں کی ضرورت ہے۔ لارڈز میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم چوتھے روز 215 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوگئی ، قومی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں بلے بازوں نے ایک بار پھر شرمناک کارکردگی دکھائی۔ اسد شفیق 49 اور سرفراز احمد 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ا?ج میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا ا?غاز کیا تو 215 رنز پر اس کے ا?ٹھ کھلاڑی ا?ؤٹ تھے۔ یاسر شاہ نے کیریئر بیسٹ 30 رنز سکور کئے ، محمد حفیظ نے پہلی اننگز میں 40 رنز سکور کئے تاہم وہ دوسری اننگز میں کھاتہ کھولے بغیر واپس لوٹ گئے ، شان مسعود 24 ، اظہر علی 23 ، یونس خان 25 ، مصباح الحق صفر ، اسر شفیق 49 ، سرفراز احمد 45 ، یاسر شاہ 30 ، وہاب ریاض صفر اور محمد عامر ایک رنز سکور کر سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے واکس نے پانچ کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا ، سٹیورٹ براڈ نے 3 اور معین علی نے دو وکٹیں لیں۔
مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد 55لاکھ لے اڑے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد...
Read more
Discussion about this post