سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )خیبر پختونخواہ کے وزیر کھیل‘ثقافت‘میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے صوبے کی عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے کوشاں ہے اور صوبے سے فرسودہ سیاست کا خاتمہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اب کسی کو ایزی لوڈ نہیں ہوتا۔نوکریاں نہیں بکتیں اور نہ ہی اپنوں کو نوازا جاتاہے۔تحریک انصاف نے خود غرضوں اور مفاد پرستوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے۔لوگوں کے کام پیسوں اور سفارشوں کے بل بوتے پر نہیں بلکہ شفاف نظام اور میرٹ کی پالیسی کے تحت ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کو نسل چپریال مٹہ سوات کے مختلف مضافات بالاسور اور دندنئی میں مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی‘پاکستان مسلم لیگ‘پی پی پی‘قومی وطن پارٹی‘جماعت اسلامی اور جے یوآئی کے ممتاز شخصیات و اہم رہنماؤں محمد زرین‘داد میاں‘محمد ارشاد‘اکبر علی‘میاں سید مثال‘سید قمر‘میاں رحیم ذادہ‘میاں سید احمد‘رحمت اللہ‘زربخت‘محمدا جان‘قوی خان‘حاجی سید رحمان‘معراج خان‘رسول خان‘شیر ذادہ اوربہرام خان نے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اپنے اپنے سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور صوبائی وزیر محمود خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ان شخصیات کے شمولیتوں سے تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک زبردست دھچکا لگااور پی ٹی آئی حلقہ پی کے84مٹہ سوات میں ایک مظبوط گڑھ بن چکا ہے۔صوبائی وزیر محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا ر کرنے والوں کو اپنی اور پارٹی کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ ان شمولیتوں سے پی ٹی آئی کو مذید تقویت ملے گی اور عوامی مسائل تندہی سے حل ہونے میں بھی مدد ملے گی۔صوبائی وزیر نے مذید کہا کہ تحریک انصاف عوامی تحریک بن چکا ہے۔جو صوبائی حکومت کے مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشو ر ہے کہ معاشرے سے ظلم ونا انصافیوں کا خاتمہ اور عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے اور ہمارے سیاست کا بنیادی مقصد غریب عوام کابلا امتیاز خدمت کرنا ہے۔عوامی مسائل کو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہی استعمال میں لانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ بلند وبالا عمارتیں یا سڑکوں کی تعمیر سے ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اس کے بنیادی حقوق اور انصاف فراہم کرنے سے ہی معاشرہ یا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔
Discussion about this post