پشاور(زمونگ سوات ڈاٹ کام) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پانامہ لیکس میں عمران خان کانام سرفہرست ہے،بلاول اپنے والدمسٹر10فیصدکوملک لانے کی جرات کریں اورسراج الحق خیبرپختونخوامیں بھی کرپشن فری پاکستان ٹرین چلائیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کشمیرمیں ہونیوالے مظالم کانوٹس لیں اوراقوام متحدہ اپنے قراردادوں پرعمل درآمدکویقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ترکی کے عوام نے دنیا میں نئی تاریخ رقم کی ہے ہم ترک عوام کیساتھ ہے،پشاورمیں حقیقی تبدیلی یہ آئی ہے کہ مسلم لیگی ایک بارپھرپرانے جذبے،ولولے اورعزم کیساتھ منظم ہوئے ہیں اوراسے ایک بارپھرقیوم خان کامسلم لیگی شہربنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورکے جان شادی ہال میں مسلم لیگ (ن)کے زیراہتمام ورکرکنونشن اورعیدملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن میں ہزاروں کی تعدادمیں مسلم لیگی ورکروں، رہنماؤں اورخواتین نے شرکت کی۔لوگوں کی بڑے پیمانے پرشرکت کے باعث کنونشن ہال کچھاکچ بھرا ہواتھابلکہ زیادہ تعدادمیں ورکرزہال کے باہرسڑکوں پرموجودرہیں۔انجینئرامیرمقام نے کارکنوں کے پرزورنعروں اورپارٹی نغموں کی گونج میں پشاورکے مکینوں کے جذبے اورمحبت کوسلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات میں انکی ،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اورپارٹی کی لاج رکھی اورآج کایہ جذبہ اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ پشاورایک بارپھرقیوم خان کامسلم لیگی شہربننے جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح خواتین کنونشن،فاٹا کنونشن اوریوتھ کنونشن بھی منعقدکئے جائینگے اورعنقریب جناح پارک میں ایک بڑاجلسہ منعقدکیاجائیگاجس میں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف شرکت اورپشاور کے غیورعوام سے خطاب کرینگے۔انجینئرامیرمقام نے کشمیرمیں بھارتی فوجی مظالم کی شدیدمذمت کی۔انہوں نے عبدالستارایدھی کی لازوال خدمات کوخراج عقیدت پیش کی۔ملک کی سیاسی صورتحال کاذکرکرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے اپوزیشن جماعتوں اورانکے قائدین کوشیشے میں اپناچہرہ دکھایااورکہاکہ ہم سب احتساب کے حق میں اورموجودہ وفاقی حکومت کے دوراقتدارمیں کرپشن میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے تاہم پانامہ لیکس کاذکرکرنے والے کے عزائم احتساب کے حق میں نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوسمجھناچاہئے کہ وزارت عظمیٰ کاحصول دھرنوں سے ممکن نہیں بلکہ خیبرپختونخوامیں اپنی کارکردگی ثابت کریں۔عمران خان کانامہ پانامہ لیکس میں سرفہرست ہے اورجواب میں کہتے ہیں کہ یہ دولت لندن میں کمائی ہے چوری لندی کی ہویاپاکستان کی چوری چوری ہوتی ہے،عمران خان صوبے میں خیبرلیکس پر عوام کے تحفظات دورکردیں،خیبربینک کے ایم ڈی نے صوبائی وزیرکیخلاف اشتہارشائع کیا،خان صاحب نے جن لوگوں پربدعنوانی کے الزامات عائد کرکے حکومت بدرکیاتھاانہیں پرویزخٹک سے دھلواکرواپس وزارات سے نوازاگیااورانہیں الزام زدہ وزراء کی وساطت سے خیبرلیکس کی انکوائرکرائی یعنی دہی کی چوکیداری پربلیوں کومامورکیا۔انہوں نے کہاکہ اگرالزامات کے بعدایم ڈی بھی موجودہیں اوروزراء بھی پھرعمران خان صحیح اورغلط میں فرق سے عوام کوآگاہ کریں۔انہوں نے استفسارکیاکہ 360ڈیم بنانے کے اعلانات کہاں گئے انکے لئے ایک ادارہ بنایاگیااورشکیل درانی کواسکے بورڈآف گورنرکاچیئرمین بنایاگیااسی چیئرمین کاکہناہے کہ اس ادارے میں روزانہ کی بنیادپر5کروڑ کی کرپشن ہورہی ہے اورانہوں نے کرپشن میں پنپنے والے ادارے کوخیرباد کہہ دیا،اسی طرح عمران خان کے بنائے گئے احتساب کمیشن کے ڈائریکٹرجنرل نے حکومت پرالزامات لگاتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیں بتائیں کہ کون ٹھیک اورکون غلط ہے،مفت علاج،مفت تعلیم،ہسپتالوں میں اصلاحات،تھانہ کلچرتبدیلی،بلدیاتی نمائندوں کواختیارات، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی صرف دعوے ہی رہ گئے کوئی تبدیلی نہیںآئی۔انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری اپنے والدآصف علی زرداری کوملک تو لے آئیں جودوسراالطاف حسین بن گیاہے،نوازشریف کے دورمیں کوئی بھی کوئی بھی مسٹرٹین پرسنٹ نہیں ہے اورنہ ہی کوئی راجہ رینٹل ہے۔وہ آج کس منہ سے ترقی کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرساری اپوزیشن ایک ساتھ ہوبھی جائے تووقت کاضیاع ہوگا،وزیراعظم 2018کے بعدبھی وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے کہاکہPK-8کے ضمنی انتخابات میں جتنے بھی وعدے کئے گئے تھے انہیں من عن پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائیگااوربلاامتیازپورے صوبے میں خدمت کاسلسلہ جاری رہیگا۔
Discussion about this post