مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) آل ٹیوب ویل اپریٹر کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر بختی کرم منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بختی کرم نے کہا کہ چار مہینے گزر گئے لیکن ہمارے مسائل پر کو ئی عمل درآمد نہ ہوسکا ، انہوں نے کہا کہ سیشن جج کے عدالت میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ واٹر سپلائی سٹاف کو اتوار ،عید ، عام تعطیل اور مذہبی تہوارکے دن کی چھٹی پر معاضہ دیا جائیگا لیکن ابھی تک اس پر کو ئی عمل نہیں کیاگیا ، انہوں نے کہا کہ ہم بار بار اس حوالے انتظامیہ سے ملاقات کی ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم سیکرٹری بلدیات کو کاغذات ارسال کئے ہیں لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں ملا ہے ،انہوں نے کہا کہ چار مہینے گزرگئے کہ سیشن جج کے عدالت نے معاوضے مقرر کئے ہیں اور ہمیں کسی بھی سرکاری چھٹی کا معاضہ نہیں دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عید کے دن پر ڈیوٹیاں کرتے ہیں ہمیں سرکاری چھٹی میسر نہیں ہے ، ہم بھی انسان ہے ہمارے کچھ ضروریات ہوگی ، یا تو ہمارے لئے چھٹی مقرر کیا جائے اگر چھٹی نہیں ہوسکتی تو ہمارے حال پر رحم کرکے ہمیں ہمارے چھٹیوں کا معاوضہ دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اگر دس دن تک ہمارے چھٹیوں کا معاوضے نہیں دیئے گئے تو ہم سرکاری چھٹی کے دن پر ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کریں گے ، اس موقع پر وائس چیئرمین ڈصاحب زادہ ، نائب صدر رحمان الدین ، جنرل سیکرٹری محمد داؤد ، فنانس سیکرٹری رسول خان ، رابطہ سیکرٹری عثمان علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔
Discussion about this post