مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ملاکنڈ دویژن کی سطح پر اے سی پی کا اعلان ، ایکشن کمیٹی نے کسٹم ایکٹ کی واپسی کے لیے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا ، 24 جولائی کو چکدرہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ممبران اسمبلی اور سینیٹرز کا اجلاس ہوگا ، 27 جولائی ملاکند ڈویژن کی سطح پر شٹرڈاؤن ہڑتال اور ڈویژن کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوں گے اگر حکومت نے ان احتجاجوں کے باوجود کسٹم ایکٹ واپس نہیں کیا تو 5اگست کو ڈویژن بھر میں پہیہ جام ہوگا، ان احتجاجوں میں ہونیو الے نقصانات اور مشکلات کی ذمہ داری مرکزی اور صوبائی حکومت پر ہوگی ، تفصیلات کے مطابق الخدمت اسلامی بنڑ مینگورہ میں ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے کی اجلاس میں مشیر وزیر اعلیٰ محب اللہ خان اور ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی کی ، اے پی سی میں ایکشن کمیٹی کے اراکین فضل رحمن نونو، عبد اللہ یوسفزئی ، حافظ اسرار احمد ، قاری محمود، ڈاکٹر افسراملک ، خورشید کاکا جی ، واجد علی خان ، اسحاق زاہد ، محمد اعجاز خان ، تحصیل کونسلر یوسف علی ، ڈاکر خالد محمود ، حاجی حیات شاہ ، سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان ، مولانا اسد اللہ ، ملاکنڈ تاجر برادری کے صدر شاکر للہ خان اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی ، تمام قائدین نے کسٹم ایکٹ کی واپسی تک احتجاجی تحریک چلانے کا متفقہ طور پر فیصلہ کردیا بعد ازاں ایکشن کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر احتجاجی تحریک کے شیڈول کا اعلان کردیا جس میں 24 جولائی کو تمام اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سنیٹرز کا فشنگ ہٹ چکدرہ میں اجلاس ہوگا ، 27جولائی کو ملاکنڈ ڈویژن کے تمام علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور اضلاع کے سطح پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے ، جبکہ 5اگست کو ڈویژن کی سطح پر پہیہ جام ہوگا ، اگر پھر بھی کسٹم ایکٹ کو واپس نہیں لیا گیا توآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔
Discussion about this post