کالام(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سیاحتی مقام مہوڈنڈ ویلی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری، کٹائی سے مہوڈنڈ جھیل اور ارد گرد ایریا کی خوبصورتی ماند پڑگئی، ٹمبر مافیا کٹائی کرکے مہوڈنڈ جھیل میں غیر قانونی ہوٹل بنانے میں مصروف ہیں، فارسٹ حکام سے فوری اور سخت کاروائی کا مطالبہ، سوات کی سیاحتی مقام مہوڈنڈ ویلی میں ٹمبرمافیانے غیر قانونی طور پر دیار کی قیمتی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بلاخوف و خطر جاری رکھا ہوا ہے مقامی ذرائع نے بتایا مہوڈنڈ ویلی میں ایک گروہ چمین بانڈہ اور اردگرد کے جنگلات سے دیار کے چھوٹے بڑے درختوں کو غیر قانونی طور پر کاٹ کر مہوڈنڈ ویلی میں ہوٹل بنانے میں مصروف ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مہوڈنڈ ویلی میں فارسٹ اہلکاروں کی تعداد نہ ہونے کی برابر ہیں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس سپیشل فورس پولیس کے اہلکار بھی ٹمبر فیاکی طرف سے درختوں کٹائی پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں جس وجہ سے ٹمبر مافیا مسلسل درختوں کو کاٹ رہے ہیں، علاقہ مشران نے مہوڈنڈ ویلی میں جنگلات کی کٹائی روکنے اور حفاظت کے لئے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔
Discussion about this post