ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں موٹر سائیکل کے بڑھتے حادثات ، پولیس نے کمسن اور بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ، تین سو سے زائد موٹر سائیکلوں بند کردیا گیا ، کمسن افراد کے والدین اور بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سوار تحریری ضمانت نامہ جمع کرائیں گے ، ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے مو ٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی جس پر سوات بھر میں بیس تھانوں کی پولیس اور ٹریفک پولیس نے مہم چلاتے ہوئے تین سو سے زائد مو ٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لے کر موٹر سائیکلیں بند کردی ہیں جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو چھوڑ دیا گیا ہے ۔
Discussion about this post