No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Sunday, February 5, 2023
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

    ’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

    ’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

    نواز شریف فوج کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں، وزیراعظم

    “جیسے ہی سگنل دوں گھر وں سے نکلو اور گرفتاریاں دو” عمران خان نے قوم سے خطاب میں پیغام جاری کر دیا

    آئی ایم ایف کی 200 کے بجائے500 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

    آئی ایم ایف کی 200 کے بجائے500 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

    وفاقی حکومت کا ایچ ای سی کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا ایچ ای سی کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ

    ہماری حکومت میں مذاکرات کی وجہ سے 9 سال تک امن رہا، سابق گورنر خیبر پختونخوا

    ہماری حکومت میں مذاکرات کی وجہ سے 9 سال تک امن رہا، سابق گورنر خیبر پختونخوا

    شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی کے داماد بن گئے، کراچی میں نکاح کی تقریب

    شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی کے داماد بن گئے، کراچی میں نکاح کی تقریب

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری ، احتساب بیورو کی ٹیم شہبازشریف کی رہائش گاہ میں داخل ہو گئی

    دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پڑوسی ممالک سے رابطہ کیا جائےگا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ

    وزیراعظم حضرت محمد ؐ کے نام کیساتھ خاتم النبینؐ سے متعلق منظور شدہ قرارداد سے لاعلم نکلے،پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی بلند آواز میں کیا کہتی رہیں اور وزیراعظم انہیں کیا جواب دیتے رہے؟

    عمران خان کا 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں خود حصہ نہ لینے کا فیصلہ

  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

عدالتی حکم کے باوجود پرویز مشرف کے تمام جائیدادیں ضبط نہیں ہوسکی ، رپورٹ نے ہلچل مچادی

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
7 years ago
in National News, تازہ ترین
0
Share on FacebookShare on Twitterزمونگ سوات سے خبر شیر کریں

متعلقہ خبریں

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

“جیسے ہی سگنل دوں گھر وں سے نکلو اور گرفتاریاں دو” عمران خان نے قوم سے خطاب میں پیغام جاری کر دیا

ADVERTISEMENT

اسلام آباد( آن لائن زمونگ سوات ) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات تو جاری کردیئے ہیں لیکن سابق صدر کی جائیداد کا بڑا حصہ ضبط نہیں کیا جاسکتا۔خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد کی جو تفصیلات وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی گئیں ان کے مطابق پرویز مشرف سات غیر منقولہ جائیدادیں اور 9 بینک اکاؤنٹس رکھتے ہیں۔ان کی غیر منقولہ جائیداد میں آرمی ہاؤسنگ اسکیم کراچی، خیابان فیصل ڈی ایچ اے کراچی، بیچ اسٹریٹ ڈی ایچ اے کراچی، ڈی ایچ اے اسلام آباد اور ڈی ایچ اے لاہور میں پلاٹس شامل ہیں۔اس کے علاوہ سابق صدر چک شہزاد میں ایک فارم ہاؤس اور بہاولپور میں زرعی زمین کے بھی مالک ہیں۔
جنرل (ر) مشرف کے 9 بینک اکاؤنٹس بھی ہیں جو بینک الفلاح، عسکری بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان میں ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی جانے والی تفصیلات میں جس پرتعیش فارم ہاؤس کا ذکر کیا گیا ہے وہ متنازع ہے کیوں کہ اس کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔صہبا مشرف دعویٰ کرتی ہیں کہ یہ فارم ہاؤس ان کی ملکیت ہے جو انہیں ان کے شوہر پرویز مشرف نے 2008 میں تحفے میں دیا تھا۔خصوصی عدالت کی جانب سے سابق آرمی چیف کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کیے جانے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں پرویز مشرف نے 4 جنوری 2014 کو بہاولپور میں اپنی 400 کنال زرعی زمین فروخت کردی تھی۔پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ خصوصی عدالت میں 13 دسمبر 2013 کو شروع ہوا تھا۔
سابق صدر کی دیگر غیر منقولہ جائیدادوں میں پانچ پلاٹس شامل ہیں جو فوک کے زیر انتظام چلائی جانے والی ہاؤسنگ اسکیموں میں ہیں۔جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل حسین کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ ضبط نہیں کیے جاسکتے کیوں کہ یہ فوج کی ملکیت ہیں اور پرویز مشرف صرف ان پلاٹس کے الاٹی ہیں زمین کے مالک نہیں۔جہاں تک سابق صدر کے بینک اکاؤنٹس کی بات ہے مختلف بینکوں میں موجود 9 میں سے 4 اکاؤنٹس ایسے ہیں جو صرف پرویز مشرف کے نام پر ہیں جبکہ بقیہ چار پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف کے جوائنٹ اکاؤنٹس ہیں اور مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں بھی منجمد نہیں کیا جاسکتا۔
ایڈووکیٹ فیصل حسین نے مزید بتایا کہ ایک بینک اکاؤنٹ پرویز مشرف ٹرسٹ کے نام پر ہے اور اسے بھی منجمد نہیں کیا جاسکتا۔جو چار بینک اکاؤنٹس صرف پرویز مشرف کے نام پر ہیں ان میں بالترتیب 4 ہزار 3 سو 96 روپے، 6 لاکھ 24 ہزار 865 روپے اور 12 لاکھ 40 ہزار روپے موجود ہیں جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں موجود ان کا بینک اکاؤنٹ فی الحال خالی ہے۔ایڈووکیٹ فیصل حسین کا کہنا ہے کہ جس اکاؤنٹ میں 12 لاکھ 40 ہزار روپے موجود ہیں وہ دراصل سابق صدر کا پنشن اکاؤنٹ ہے اور حکومت کے لیے اسے منجمد کرنا بھی آسان نہیں ہوگا۔پرویز مشرف کے خلاف چلائے جانے والے غداری کے مقدمے میں استغاثہ محمد اکرم شیخ کا خیال ہے کہ ڈی ایچ اے میں موجود جنرل (ر) پرویز مشرف کے پلاٹس ضبط کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے بعد بینک پرویز مشرف کے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کے پابند ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس عدالتی حکم سے اس کی حق تلفی ہوئی ہے تو خصوصی عدالت اسے اپیل کرنے کی اجازت دے گی۔

ShareTweetSend
ShareTweetSend

متعلقہ خبریں

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

10 hours ago
7
’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

10 hours ago
8
Load More

Discussion about this post

  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.