کبل۔ (زمونگ سوات ڈاٹ کام )پختون قوم کے خا طر اگر خون کے ضروررت پیش آجائے تو بھی دریغ نہیں کرونگاپختون قوم آج بے اتفاقی کے وجہ سے شدید مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے پنجاب والو ں نے پنجاب صوبہ سندھ والوں نے اپنے اور بلوچستان والوں نے اپنے لیڈروں کو الیکشن کے دوران قام پرستی کا مظاہرہ کرکے کامیاب کرائیں لیکن بد قسمتی سے KPK کے پختون قوم نے اپنے قائدین کو چھوڑ کر میانوالی کے سیاست کرنے والوں کو ترجیح دیا میانوالی اور پنجاب کے سیاست کرنے والے پختون قوم کے خیر خواہ نہیں پختون قوم بار بار دھوکے کھار ہے ہیں MMAاسلام کے نام پر ووٹ حا صل کر کے سوات کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا اور خود اسلام کے بجائے اسلام آباد حا صل کیادہشت گردی کے دوران ہم نے امن کے خاطر ووٹ لیا اور ہزاروں کے تعداد میں قربانیاں دے کر امن قائم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا تبدیلی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے پختون قوم کو مزید مشکلات میں دھکیل دیا ان خیالات کا اظہار سابق MPAوقار احمد خان ، ضلعی رہنما ابراہیم دیولئی ،ملک احمد خان ، عبد الحمید خان ، احسان اللہ خان ، ڈاکٹر فضل غنی، شیر علی خان اور دیگر نے یوسی ٹال کے علاقہ میاں بیلہ میں شمولیت تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران عمران خان نے پشاور سیٹ جیت کر پھر چھوڑ کر پختون قوم سے دھوکہ کیا مقررین نے کہا کہ یوسی ٹال میں ٹرانسفارمر بھی لوگ چندہ جمع کر کے مرمت کر رہے ہیں یہ موجودہ حکومت کے نامی نہیں تو کیاہے شاہ ڈھیرئی سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہے وقار خان نے اپنے دور میں جو ترقیاتی کام کی ہے وہ تاریخ ایک حصہ ہے انہو ں نے کہا کہ آئندہ پختون قوم الیکشن میں جھو ٹی تبدیلی نعرے لگانے والوں اور پنجاب کے سیاست کرنے والوں کو عبرت ناک شکست دینگے تقریب میں قرار داد پاس کر تے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ بندش اور کسٹم ایکٹ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سے شیر علی اور شیر زادہ کے قیادت میں درجنوں افراد رسول خان ، لال زادہ ، نعمت ، علی خان ، اقبال زادہ ، سردار علی ، شیر زمین ، سید خان ، مسکین شاہ ، محمد شیرین، محمد علم ، آصیف زادہ ، دوست محمد ، عقیل زادہ ، گل زادہ اور دیگر اپنے سا تھیوں اور خاندانوں سمیت مستعفی ہو کر با قاعدہ ANPمیں شامل ہو گئے انہوں نے وقار احمد خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
Discussion about this post