ADVERTISEMENT
مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس لائن سے پانچ پولیس اہلکارکالام تھانہ میں وائر لیس سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے موبائل میں گئے تھے ۔واپسی پر مٹہ سوات کالاکوٹ کے علاقہ چورن گھٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکارسلطان شاہ‘جمیل الرحمن‘حبیب الرحمان اور عمر رحمان زخمی ہوکر مٹہ ہسپتال پہنچائے گئے ۔مٹہ ہسپتال میں طبی امداد کے بعدڈسٹرکٹ ہسپتال سیدو شریف منتقل کئے گئے۔جہاں ان کے حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔کالاکوٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف سول اے ٹی کا مقدمہ درج کرکے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی۔
Discussion about this post