سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کیلئے زند گی اور موت کا مسئلہ قرار دیا ، حکمرانوں کے بے حسی اور ناروا سلوک پر سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ لاگو کرنا لوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہے کسی بھی صورت میں کسٹم ایکٹ کو نافذ نہیں ہونے دینگے ، خواہ ان کیلئے ہمیں جانوں کے قربانیاں ہی کیوں نہ دینی پڑے ، کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں کے تاجر برادری مکمل پاسداری کرے گی ، 27 جولائی کو پورے ملاکنڈ ڈویژن بشمول ضلع کوہستان میں مکمل شٹر ڈاؤن اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ، حکمرانوں کو مجبوراً ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینا پڑے گا ، سیاسی وابستگی اپنی جگہ پر میں عوام کے ساتھ یکجہتی کو تر جیح دونگا تاجران مطمئن رہیں ، عوامی حقوق کی جنگ لڑوں گا ، سیاسی وابستگی میرے راہ میں رکاوٹ نہیں بنی گی ، کسٹم ایکٹ کے مخالفت میں آخری حد تک جاؤنگا ۔ مرکز اور صوبے کے درمیان چقلش کیلئے دیگر اہم ایشوز بھی ہیں ، اس پر دھنگا مشتی کریں کسٹم ایکٹ پر دھنگا مشتی کرنے سے گریز کریں ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئینگے جس کا راستہ پھر کوئی بھی نہیں روک سکے گا ، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسٹم ایک کے خاتمے میں ٹال مٹول کی تو پھر ملاکنڈ ڈویژن بشمول ضلع کوہستان کے تاجران اور عوام مرکزی حکومت کے خلاف انتہائی قدم پر مجبور ہوں گے ، انہوں کہا کہ اگر اس پر کاروائی نہیں ہوئی تو پھر یوٹیلٹی بلز بند کرنے پر ہمیں غور کرنا پڑے گا ، انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن بشمول کوہستان بھر کے ضلعی اور بازاروں کے صدور سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 جولائی بروز بدھ کواپنی تنظیمی ذمہ داری پوری کرکے ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔
Discussion about this post