مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوا ت پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس زیر صدارت غلام فاروق منعقد ہوا ،، جس صدر شہزاد عالم ، یونین کے صدر شیرین زادہ ، رشید اقبال ، حضرت بلال ، ناصر عالم ، پرویز عالم ، اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی ، اجلاس میں سوا ت پریس کلب قبضہ گروپ کے حوالے خبروں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات جمہوری طریقے سے ہوئے ہیں اور جن لوگوں نے پریس کلب کے خلاف خبریں شائع کی ہے انہی لوگوں نے معزز کمیٹی کے سامنے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی تھی اور سابقہ ادوار میں ان لوگوں نے پریس کلب کے خلاف سازشیں کی تھی جو ناکام بنا دی گئی تھی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات پریس کلب کے امسال کے انتخابات جو کہ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ٹرانسپورٹ کے صدر رشید احمد ، انفارمیشن ڈائریکٹر سرور خٹک ، بار کے صدر حضرت معاذ خان کی نگرانی میں ہوئے تھے اور جو معاہدہ ہوتھا اور انہوں نے جمہوری طریقے سے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا تھا ، یہی معاہدہ صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ ، عدلیہ ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر مجاز اداروں کو انکی کاپی ارسال کی جائیگی ، اجلاس میں ان مٹھی بھر عناصر کوکھلی دعوت دی کہ وہ آکر جمہوری طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں ، پریس کلب کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں ، ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت کو پسند کرتے ہیں ، ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے اور اس سے راہ فرار اختیار کرنے والے اپنی حیثیت سے بخوبی واقف ہے ۔
Discussion about this post