سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) یونیورسٹی آف سوات سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزفارق شہید کیمپس میں سپیشل سینڈیکیٹ اجلاس زیرصدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا جس میں مختلف نوعیت کے مسائیل اور تجاویز زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں مالی سال 2016-17 کے لئے وضع کیے گئے چھ سوملین کی بجٹ پرتفصیلی بحث کی گئی جس کے بعد سینڈیکیٹ کے تمام ممبران نے گزشتہ اجلاس کی کاروئی کی منظوری دیتے ہوئے بجٹ کو سینٹ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی ۔اس موقع پروائس چانسلریونیورسٹی آف سوات نے ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چانسلرکی طرف سے یونیورسٹی کو جاری ہدایات کے مطابق چند روز میں بجٹ کو حتمی منظوری کے لئے گورنرخیبرپختونخواہ کی خدمت میں پیش کیاجائیگا۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلرنے اجلاس میں شریک ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے سیکشن آفیسر اسد جان ، رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر حسن شیر جسٹس ریٹائرڈشیرمحمدخان اوردوسرے شرکاء کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ممبران کا یونیورسٹی کے ساتھ تعاؤن اسی طرح جاری رہیگا ۔
Discussion about this post