سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کے ہدا یت پر گزشتہ روز مالاکنڈ ڈویژن بھر میں سرچ اینڈکلیرنس اپریشن کیدوران سوات کے علاقہ ملم جبہ میں سی ٹی ڈی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزمان اسد ولد پرویز سکنہ تیلیاں چم چارباغ،حسین اللہ ولد شر شاہ سکنہ خوڑ پٹے سیر تلیگرام ،عبد الرحیم ولد محمد رازق سکنہ ماکڑ ملم جبہ کسی دہشتگردی کے کاروائی کے غرض سے علاقہ طورسم کے پہاڑی میں موجود ہے ،اس اطلاع پر سی ٹی ڈی اور بی ڈی ایس اہلکاروں نے سرچ اپریشن شروع کی ،دروان سرچ اپریشن ملزمان علاقہ طورسم کے ایک کچہ مکا ن میں چھپے ہوئے تھے ،پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہوگئے ،اہلکاروں نے کچہ مکان سے ایک عددکوکر بم وزنی 5کلو،بارود5کلو،کارتوس 60عدد7.62بور،6لیٹر پٹرول پلاسٹک بوتل میں بر آمد ہوئے ، اسی طرح دیر کے علاقہ واڑئی میں پولیس اور فورسز کا اپریشن کیدوران دو دہشتگردمارے گئے ،جسمیں حضرت علی ولد گل زادہ سکنہ کالاکلے سوات ،اور دوسرے مارے گئے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہوئی ہے ،اپریشن میں1 عدد ایس ایم جی ،6 عدد چارجر ، 10عددپستول ،244عددکارتوس ،1عددآرمی وردی،2عددخنجربرآمد ہوئی اپریشن مزید بھی جاری ہے ۔
Discussion about this post