مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈیڈک چیئرمین ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات کے صحافیوں نے ملکی دفاع کیلئے قربانیاں دی ہے ، جسکا آج انکو صلہ مل رہا ہے ، سوات پریس کلب میں سی ڈی ایل ڈی کی جانب سے 25 لاکھ روپے کی لاگت سے ترقیاتی سکیم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق ، صدر سوا ت پریس کلب شہزاد عالم ، سی ڈ ی ایل ڈی کے انجینئر سمیع اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ، فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن اور ملکی سلامتی کی جنگ میں بے پناہ قربانیا ں دی ہے اور جانوں کے نذرانے پیش کئے جسکا آج انکو صلہ مل رہا ہے ، انہوں کہا کہ صحافی معاشرے کے انکھیں ہے اور ان کی کوششوں سے معاشرے سے نا انصافیوں کا خاتمہ ہو رہا ہے اور معاشرے کی اصلاح ہورہی ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں، سوات کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اور سوات پریس کلب کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
Discussion about this post