modi kho barha jhtka
April 24, 2017
مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)علاقہ سویگلئی کے اراضیات مالکان کا زمینوں کو سمال انڈسٹری میں تبدیل کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،نعرہ بازی،فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں شدیداحتجا ج کرنے کی دھمکی دے دی،اس سلسلے میں گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ سویگلئی سے تعلق رکھنے والے متعدد افرادنے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کیا،اس موقع پر سلیمان،اسماعیل،رحیم اللہ،جمعہ گل اوردیگر نے کہاکہ پنجاب سے آئی ہوئی ٹیم ہماری ذاتی زیرکاشت زمینوں کو سمال انڈسٹریزکیلئے خریدناچاہتی ہے مگر ہم اپنی 362کنال زمینیں کسی بھی صورت فروخت کرنے کیلئے تیار نہیں لہٰذہ اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لے کر ہماری بے چینی دورکی جائے، بصورت دیگر احتجاجوں کی راہ اپنانے پر مجبورہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ علاقے میں سپرہائی وے پر موجود یہ زمینیں ہماری ذاتی ہیں جو ہمارے آباواجدادنے بڑی محنت سے حاصل کی ہیں جن پر ہم کاشت کاری کرکے زرق حلا ل کما رہے ہیں اورایک طرح سے یہ زمینیں ہماراواحدذریعہ معاش ہے جسے ہم سے چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ان زمینیوں کے ساتھ سینکڑوں خاندانوں کا رزق وابستہ ہے اوراس کے علاوہ ہماراکوئی دوسراذریعہ معاش نہیں ،انہوں نے کہاکہ پٹواری نے کاغذات میں ان زمینوں کو بنجر لکھا ہے حالانکہ ان پرمکانات ،مساجد،باغات اورمختلف فصیلیں ہیں اوران زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے بارہ ٹیوب ویل بھی موجودہیں،انہوں نے کہاکہ سمال انڈسٹری کیلئے سپرہائی وے سے دور اراضی ہونی چاہئے جس کیلئے ہماری زمینیں ہرگز موزون نہیں مگر اس کے باوجود بھی یہاں پر سمال انڈسٹری قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہمیں منظورنہیں ،انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے ہماری زمینیں قبضہ میں لے لیں تو اس سے سینکڑوں خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام ہماری زمینوں پر سیکشن فورکو فوراََ ختم کرکے ہماری بے چینی اورپریشانی دور کریں بصورت دیگر شدید احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post