مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کے صحافیوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔ سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کی دونوں کابینائیں تحلیل کر کے چار رکنی ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ اس سلسلے میں مذکراتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیاض ظفر ، محبوب احمد ، سعید الرحمان ، حضرت بلال، رشید اقبال اور شیرین زادہ فیاض ظفر ، محبوب احمد ، سعید الرحمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں گروپوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے اور دونوں کابینائیں تحلیل کرکے 15دسمبر2016ء تک کے لئے ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں حضرت بلال، شیرین زادہ، سید شہاب الدین اور سلیم اطہر ممبران ہوں گے۔ ایکشن کمیٹی آج جمعرات سے 15دسمبرتک پریس کلب کے تمام امور کی نگرانی کرے گی۔ اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سوات پریس کلب کی لسٹ کے مطابق تمام ممبران کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے لئے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ اس مقصد کے حصول کے لئے پشاور پریس کلب کے سینئر ممبران فرائض سرانجام دیں گے جن کے ساتھ موجودہ ایکشن کمیٹی تعاون کریگی۔ سکروٹنی کمیٹی کے ممبران نئی ممبر شپ کے لئے درخواستیں الیکشن سے قبل طلب کرے گی اور اُن پر فیصلہ کرے گی۔ سکروٹنی کمیٹی کے تمام فیصلے حتمی تصور کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پریس کلب کے تمام ممبروں کو مطلع کیا گیا کہ آج جمعہ کو دوپہر دو بجے جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کریں ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post