نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )ضلع کونسل سوات کا اجلاس، متعدد قرار دادیں کثرت رائے سے منظور ، اراکین نے مسائل کے انبار لگادئے ، اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان منعقد ہوا ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے 7ٹی ایم ایز کے چندہ مہم اور سیاحوں اور عام لوگوں سے انٹری کے نام پر ٹیکسز کی وصولی کیخلاف ، لوگ گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت سزا وجزا کے عمل اور محکموں کی نگرانی اور مانیٹرنگ کیلئے 7آفیسرز رکھنے ، ضلع کونسل سوات کی پراپرٹی ، ریسٹ ہاؤسز کو ضلعی حکومت کے سپرد کرنے اور عبدالستار ایدھی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی قرار دادیں منظوری کیلئے ضلع کونسل کو پیش کردی ، جس کی ممبران نے متفقہ طور پر ہاتھ اٹھا کر منظوری دی ، ممبران فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ ، راحت علی خان ، نثار احمد خان ، ارشاد خان ، رفیق الرحمن ، فضل وہاب قجیر خان ، آفرین خان ، شجاعت علی خان ، سراج خان ، عطاء اللہ کان ، ثمر خان ، عبدالمالک خان ، ڈاکٹر شاد محمد خان ، سرور خان منگلور ، عجب خان بریکوٹ ، دیرہ ودان ملک حسن زیب ، زمین خان ، محمد زیب خان ، خادم شاہ ، حاجی فضل معبود ، ابن امین خان ، شوکت علی خان ، عرفان حیات اور خواتین کونسلرز نے مسائل کے انبار لگادئیے، اختیارات ، ٹرانسفارمرز ، شموزئی بجلی مسئلہ ، اجلاس میں افسران کی عدم شرکت ، غیر قانونی مچھلیوں کے شکار ، کالام میں فشری دفاتر کی بندش اور اس پر پولیس کے قبضے ، سرکاری افسران کے ناروا رویے ، صفائی اور پانی کے بحران سمیت دیگر مسائل پر تفصیل سے بحث کی ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ، نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں ، اور تمام کے حل کیلئے ہم عوام کو جوا بدہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے تعمیر پر بھی توجہ دینا چاہئے ، ممبران نے 4ارب روپے کی لاگت سے واسا پراجیکٹ ، پرائیویت کار پارکنگ فیس اور دیگر امور پر اور تمام مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے متعلقہ فورمز پر بات ہوگی ، انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post