مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) آذاد جموں کشمیر کے انتخابات2016کیلئے تحصیل مٹہ نظرآباد میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا تھا۔تحصیل مٹہ میں(ایل اے 41-کشمیر ویلی6-)کیلئے ٹوٹل112ووٹ رجسٹرڈ ہوئے تھے۔جس میں101ووٹ پول ہوئے ۔پولنگ کے دوران رائٹ اینڈ فائٹ فارکشمیر کمیٹی کے صدر برہان الدین حسرت نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے ایجنٹوں نے ہم پراندر جانے کی پابندی لگائی تھی اور خود اندر چلے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ پولیس کا رویہ بھی ٹھیک نہیں ۔دوسرے پارٹیوں نے شناختی کارڈ کے نقل پرووٹ پول کئے لیکن ہمارے شناختی کارڈ کے نقل نامنظور تھے۔جس کے باعث نے ہم نے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا لیکن جماعت اسلامی کے ضلعی کونسلر ثناء اللہ خان فاروقی نے کردار ادا کرکے ووٹ پر راضی کیا۔برہان الدین کے شکایت پرالیکشن کمشنر ضلع سوات بھی موقع پر پہنچ گیا اورپولیس کو یکساں رویہ رکھنے کی ہدایت کی۔ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوارعبدالرحمان سلہریانے ایک ووٹ‘پی ٹی آئی کے امیدوارعبدالماجدنے53ووٹ‘جمیعت علماء اسلام کے امیدوار محمد فیاض سلہریانے صفر اورجماعت اسلامی و مسلم لیگ کے مشترکہ امیدوارنورالباری 47ووٹ حاصل کئے ۔نظر آباد سٹیشن پر پی ٹی آئی جیت گئی۔
سوات کوٹلئی میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں میں فائرنگ ایک جاں بحق
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کوٹلئی میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں میں فائرنگ ایک جانبحق، واقعات کے مطابق...
Read more
Discussion about this post