پشاور ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ نفاذکے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کوسمری ارسال کردی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ ملاکنڈڈویژن پرنافذکردہ کسٹم ایکٹ ختم کردیاجائے کیونکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فقیدالمثال قربانیاں دیں ہیں علاوہ ازیں ملاکنڈڈویژن کے پسماندہ عوام تقریباً2دہائیوں سے سیلاب ،زلزلہ سمیت کئی قدرتی آفات کاشکارہیں۔ارسال کردہ سمری میں وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے ملاکنڈڈویژن کے عوام میں پائے گئے تشویش وجذبات سے وزیراعظم کوآگاہ کیااورملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ خاتمے کی بھرپورسفارش کی گئی ہے۔سمری کی ایک کاپی وفاقی وزیربرائے خزانہ،ریونیوونجکاری اسحاق ڈارکوبھی ارسال کردی گئی ہے۔
Discussion about this post