سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )ترکی میں فوجی بغاوت کو کچلنے کی خوشی میں امیر جماعت سینیٹرسراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم تشکرمنایا گیا، اس سلسلے میں جماعت اسلامی سوات کی ضلعی ہیڈکوارٹر ادارہ الخدمت سے بڑی تعداد میں کارکنان جماعت نے گرین چوک مینگورہ تک واک کیا ۔گرین چوک میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے کہا کہ ہم ترک عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا ، فوجی بغاوت کے پیچھے عالمی سامراج کی خفیہ ہاتھ کارفرما ہے جو ترکی میں اسلام پسندوں کی حکومت کو ختم کرکے ترکی کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں لیکن ترک عوام نے عالمی سامراج کی سازشوں کو ناکام بنادیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل مارشل لاء میں نہیں ہے جمہوری حکومتیں ہی عوامی مسائل بہتر انداز میں حل کرسکتی ہیں ۔ہم پاکستانی عوام طیب اردگان اور ترک عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔شرکا سے قیم جماعت اسلامی ضلع سوات حافظ اسراراحمد نے بھی خطاب کیا۔
Discussion about this post