سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کالام کے علاقہ اتروڑ کے نواحی علاقہ باہان میں سڑک کنارے دو ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ، دوسرے دھماکے میں ضلع بونیر کے تحصیل ناظم گاگرہ تین ساتھیوں سمیت زخمی ہوگیا ، تحصیل ناظم سید سالار جہان اپنے رشتہ دار سید عماد جہان اور کراچی سے آئے ہوئے مہمان شہزاد نیاز ی کے ہمراہ سیو سیاحت کے لئے صبح گیارہ بجے کے قریب اتروڑ جارہے تھے کہ بابا ن کے مقام پر ان کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں تحصیل ناظم معمولی اور ان کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گای ، بم دھماکہ کے بعد پاک فوج کے اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ اور سرچ آپریشن کے لئے جب دو بجے کے قریب اس علاقہ میں پہنچے تو ان کی گاڑی کے قریب دوسرا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار عارف موقع پر شہید اور ایک اہلکار شوکت شدید زخمی ہوگیا ، واقعہ کے بعد علاقہ میں ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔
Discussion about this post