نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
bisham, nomolood bache ki lash baramad
April 18, 2017
مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں نے ضلعی اور ذیلی تنظیموں کو تسلیم کرکے اختیارات کا مطالبہ کردیا ،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام مخصوص افراد کی بجائے تمام مسلم لیگیوں کو ساتھ لیکر چلیں ،پرانے مسلم لیگیوں کو تقسیم کرنے سے بازرہے ،ہماری حیثیت کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم آئندہ انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں لائیں گے ،کارکنوں کے مسائل کے لئے اپنی کمیٹی بنائیں گے ،اس حوالے سے نویکلے مینگورہ میں میاں سید باچا کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ ن سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمرفاروق اور دیگر ناراض رہنماؤں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شہر امیرزیب،ملک بیرم خان ،میاں گل سعید ایڈوکیٹ،عصمت علی،سید اکبرشاہ لالہ،سید عظیم شاہ ،حضرت یوسف ایڈوکیٹ ،عبدالودوددرانی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر عمرفاروق اور شہریارامیرزیب نے کہاکہ ہم نے امیر مقام کو پارٹی کے سینئر نائب صدر تسلیم کرتے ہیں وہ ضلعی اور ذیلی تنظیموں کو تسلیم کرکے پارٹی کارکنوں کو تقسیم نہ کریں ، انجینئر امیرمقام کو چھ محکموں کااختیار دیا گیا ہے ،مگر چند افراد کے علاوہ دیرینہ مسلم لیگیوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اب اپنے اختیارات کا استعمال کریں گے تاکہ کارکن مایوس نہ ہوں ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں سے عوام کام مانگ رہے ہیں لیکن ان کے کام ہوتے نہیں جس کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم فرد واحد کے فیصلے نہیں مانتے اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی تنظیموں کو اختیارات دئے جائیں بصورت دیگر ہم آئندہ انتخابات میں اپنے امیدوار سامنے لائیں گے ،اس موقع پر دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی امیر مقام کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اجلاس کے دوران ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو مسترد کردیا گیا اور وفاقی حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post