No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Thursday, March 23, 2023
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
    کم عمر مداح کے تعریفی پیغام نے بابر اعظم کا دل جیت لیا

    قومی کپتان بابر اعظم کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا

    ”آئین کہتاہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں “وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح اعلان کر دیا

    ”آئین کہتاہے کہ انتخابات ایک ساتھ ہوں “وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح اعلان کر دیا

    ملک میں پٹرول بحران پر تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی کابینہ نے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی

    قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی ،حافظ حمد اللہ

    قوم عمران خان جیسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی ،حافظ حمد اللہ

    ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ نجی میڈیکل کالجز کے طالبعلموں کوتاحکم ثانی دوسرے کالجوں میں بھیجنے سے روکدیا

    لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم واپس لے لیا

    آنیوالے دنوں میں دیکھیں گے کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کسے پسینہ آتا ہے؟ عمران خان کی اپوزیشن پر شدید تنقید

    ممنوعہ فنڈنگ کیس:سٹیٹ بینک نے کوئی نوٹس نہیں لیا تو یہ کیس ہی قابل سماعت نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

    خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کا خط گورنر ہاﺅس کو موصول ہو گیا

    الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی بروقت مانیٹرنگ کے لیے اہم فیصلے کر لیے ، تفصیلات جانیے

    سینٹ کی ایک سیٹ کا ریٹ 50سے 70کروڑ روپے لگ چکا ، سب سے زیادہ مال کس نے بنایا ؟ حیران کن انکشاف

    عمران خان کی دہشت گردی کے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

    رمضان المبارک میں سب سے طویل اور مختصر روزہ کہاں  اور اسکا دورانیہ کتنا ہوگا؟حیرت انگیز انکشافات

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کر لیا گیا

  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

سوات میں دھماکے، سیاحتی سیز ن تباہ کرنے کی سازش؟

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
7 years ago
in Articles
0
Share on FacebookShare on Twitterزمونگ سوات سے خبر شیر کریں

گزشتہ ایک ماہ سے سوات میں تواتر سے پے درپے دھماکوں نے یہاں کی عوام کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا ءکردیا ہے ۔ چونکہ سوات کے سیاحتی مقامات میں آج کل موسم انتہائی خوش گوار اور معتدل ہونے کی بناءپر ملک کے دیگر گرم علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کے لئے نہایت کشش رکھتے ہےں اور اسی بناءپر رمضان کے مہینے میں لاکھوںکی تعداد میں گرم علاقو ں کے رہائشیوں نے یہاں مہنگے داموں ہوٹلوں میں کمرے بک کرانے کے بعد لوگوں کی ذاتی عمارات کو بھی کرایہ پر حاصل کرکے رہائش اختیار کی، اس کے بعد عید کے موقع پر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق چار لاکھ سے زائد افراد نے سوات کے سیاحتی مقامات پر عید کے مزے لوٹے جبکہ اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے ۔ سوات میں کشیدگی خاتمے کے بعد لوگوں کی توجہ سوات کی جانب مبذول کرانے کےلئے عسکری قیادت کی جانب سے بھی گاہے بہ گاہے اقدامات کئے جاتے ہیں جس میں ثقافتی میلوں کا اہتما م بھی ایک تواتر سے کیا جارہا ہے ،اگر چہ ان میلوں ٹیلوںکو یہاں کی عوام میں وہ پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی ہے کیونکہ منعقد کرنے والوں کی جانب سے اس میں مقامی لوگوں ، یہاں کی ثقافت اور طرز زندگی کی نظر انداز کرکے دیگر علاقوںکی ثقافت اور ان کی رہن سہن کو اجاگر کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے جس کی قطعاً کوئی ضرور ت نہیں ہوتی لیکن نہ جانے کس کا ایجنڈا ہے جسے یہاں کی لوگوںپر ایک تواتر کے ساتھ ہر سال مسلط کیا جاتا ہے ۔ پچھلی کئی سال سے اگر چہ یہ سلسلہ جاری ہے لیکن امسا ل جبکہ 12اگست سے 14 اگست تک ایک بار پھر سمر فیسٹول کا اہتمام کیا جارہا ہے لیکن مقام حیرت یہ ہے کہ سیاحتی علاقے بحرین سے آگے کالام تک روڈ کسی صورت قابل استعمال نہیں ہے ، اس پر عام گاڑی سے سفر کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ، فیسٹول منعقد کرانے والوںکے خاص مہمانوں کو تو وہاں تک پہنچانے کے لئے انتظامات کرلئے جاتے ہیں‘ رہے ان سے کم درجے کے بلائے گئے مہمان تو وہ بھی کسی نہ کسی طریقے سے وہاں پہنچ جائیں گے اور جو تیسرے درجے کے شہری ہیں وہ راستوں کی مشکلات سے گزرتے ہوئے یا تو فیسٹول کے دوسرے دن پہنچ جائیں گے اور یا تب پہنچےں گے جب فیسٹول اختتام پذیر ہوچکا ہوگا ۔ سوات کے سیاحتی علاقوں کی لوگوں کا معاشی دارومدار سیاحت کے شعبے سے وابستہ ہے جس کے لئے وہ پورا سال گرمی کے ان دنوں کا انتظار کرتے ہیں جس میںباہر سے آنے والے سیاحوں کی آمد سے ان کا کاروبار چمکتا ہے ۔ اب کی سال بھی یہی انتظار ہورہاتھا لیکن عین عید کی چھٹیوںکے دوران کالام کے علاقے مانکیال کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکے کرکے یہ پیغام دیا گیا کہ یہ علاقہ اب بھی پرامن نہیں ہے اور یہاں آنے والوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ، یوں تو اس وقت میڈیا کے ذریعے اس بات کا چرچا بھی کیا گیا کہ حالات پر امن ہیں اور سیاح بلا خوف وخطر یہاں آکر خوبصورت مقامات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن حقائق کو کون جھٹلائے گا کہ جب لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جن میں خواتین اور بچوںکی اچھی خاصی تعداد ہوتی ہے ایک ایسے مقام پر موجود ہوں جہاں کے باسیوں کو خود تحفظ میسر نہ ہو، جہاں بم پھٹتے ہوں ،جہاں سیکیورٹی پر مامور اہلکار خود جانوںکی قربانیاں دے کر ملک کی آن پر قربان ہورہے ہوں وہاں وہ نہتے سیاح شہری کس طرح محفو ظ رہیں گے، اور یہی وجہ تھی کہ مانکیال کے مقام پر ہونے والی ان دھماکوں کے نتیجے میں بہت سارے سیاح جو کثیر مالی اخراجات اور راستے کی ڈھیر ساری مشکلات جھیل کر کالام تک پہنچے تھے اپنا سفر مختصر کرکے واپس جانے پر مجبور ہوئے۔

اب گزشتہ جمعہ22 جولائی کو ایک بار پھر علاقے کی سیاحتی سیزن کے دُشمنوں نے ایک با ر پھر وار کرتے ہوئے کالام سے چھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے ”بھان“ میں ایک بار پھر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کرکے اس میں تین افراد کو نشانہ بنایا جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور اداروںکے اہلکاروںکے پہنچنے پر ایک اور دھماکہ کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ سیکیورٹی پر مامور اداروں کے اہلکار بھی محفوظ نہیں اور یوں ایک قیمتی جان نائب صوبیدار کی صورت میں ضائع ہونے کے ساتھ دیگر چار افراد شدید زخمی کردئےے گئے جن میں سے اطلاعات کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار کی حالت تشویشنا ک ہے ۔

متعلقہ خبریں

وزیر اعلی محمود خان صحافیوں کے مشکلات کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے ، ارشد خان

خواتین کا عالمی دن اور ہم

سوات پولیس سٹیٹ اور سیاحت کو نقصان،ذمہ دار کون؟

صورت حال کی تناظر میں یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ سوات کا مثالی امن جسے یہاںکی عوام کی تعاﺅن سے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوںکی بدولت ممکن بنایا گیا ہے کو خراب کرنے کے لئے ایک بار پھر سازش کے تانے بانے بنائے جارہے ہیں ، نادیدہ ہاتھ یا تو سوات کا سیاحتی سیزن تباہ کرنے کے درپے ہیں اور یا وہ ایک بار پھر اس علاقے کا امن تباہ کرنے کی مذموم سازشیں کررہے ہیں جسے بروقت روکنے کےلئے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے نہ کہ زبانی جمع خرچ کے لوگوں کو وقتی طورپر خاموش کیا جائے ۔

ADVERTISEMENT

سوات میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تواتر سے سیکیورٹی اداروں سمیت پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروںکو نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے عام لوگوں کا تشویش میں مبتلا ءہونا ایک قدرتی امر ہے ،سیاحتی علاقوں کے عوام اس تشویش میں مبتلا ءہونے میں حق بہ جانب ہیں کہ ان کے سیاحتی سیزن کو باقاعدہ طورپر ایک سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے جن کا قلع قمع کرنا سوات میں سیکیورٹی پر مامور درجن بھر اداروںکی اولین ذمہ داری ہے کہ آخر کا ریہ دھماکے سیاحتی مقامات ناران، مری سمیت دیگر مقامات پر کیوں نہیں ہورہے ہیں ، کیا کوئی قباحت ایسی ہے جو یہاں ہورہی ہے لیکن دیگر سیاحتی مقامات ان سے مبرا ہیں جو ہر سال صرف سوات کے سیاحتی مقامات کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔دوسری جانب حکومتی بے حسی کی بھی انتہا ہے کہ سال 2010 کے سیلاب میں تباہ شدہ ان سیاحتی مقامات کی سڑکوںکو کھنڈرات کی شکل میں چھوڑ دیا گیا اور ان کی تعمیرومرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ، علاقے کی لوگوںکا مطالبہ ہے کہ حکومت سمیت دیگر سیکیورٹی پر مامور ادارے سوات میں حالیہ بم دھماکو ں اور امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کےلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ گزشتہ ایک عشرے سے سوات کی تباہ حال سیاحتی شعبے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے میں مدددی جاسکے۔

Tags: فضل خالق سوات کالام دھماکے ٹوریزم
ShareTweetSend
ShareTweetSend

متعلقہ خبریں

No Content Available
Load More

Discussion about this post

  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.