کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) تھانہ کبل پولیس کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ درج کیا گیا SHRPSکے چےئر مین اور ممتاز قانون دان محمد رحیم رما خیل ایڈوکیٹ مقدمہ کے پیروی کرینگے تھانہ کبل پولیس کے غریب شہری کے ساتھ نا مناسب اور غیر قانونی رویہ رکھنے پر سوات ہومن رائٹس پروٹیکشن سو سائٹی کے چےئر مین محمد رحیم رما خیل ایڈوکیٹ نے تھانہ کبل کے اعلیٰ افسران کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران عوام کے خا دم ہو تے ہیں اور پاکستان کے تمام اداروں کے بنانے کا مقصد عوام کے فلا ح و بہبود کے کے کام جاری رکھنا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان کے سرکاری اداروں میں کچھ افراد اپنے آپ کو قانون سے با لا تر سمجھتے ہیں اور کسی بھی قانون کو عمل میں نہیں لا تے قانون کے مطابق کوئی بھی شہری قانون سے بالا تر نہیں ہے اور تمام سرکاری افسران پر قانون کے پاسداری ضروری ہے سرکاری افسران پر لازم ہے کہ وہ قانون کے دائرہ اختیار میں رہ کر عوام کے ساتھ اپنا رویہ صحیح رکھے تاکہ معاشرے میں بگاڑ پیدا نہ ہو انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے حقوق کے خا طر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور عوام کے بنیادی شہری حقوق کے لئے سوات میں جو جدوجہد شروع کی گئی ہے عنقریب ا س کا دائرہ پوری دنیا میں پھیل جا ئے گا انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستا ن کے مطابق تمام شہریوں سے ساتھ یکسا سلوک رکھنا تمام پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے اس لئے تمام ادارے شہریوں کے ساتھ منا سب رویہ رکھنے کی پابند ہے۔
Discussion about this post