سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات پریس کلب کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سینئر صحافی حضرت بلال منعقد ہوا جس میں دیگر ممبران سید شہاب الدین ، شیرین زادہ اور سلیم اطہر نے شرکت کی ، اجلاس میں سوات پریس کلب کے حوالے سے مختلف امور پر بحث کی گئی ، جبکہ 2011 میں اس وقت کی صوبائی حکومت کی جانب سے سوات کے صحافیوں کیلئے منظور شدہ میڈیا کالونی کے فور ی قیام کامطالبہ کیا گیا اور اس ضمن میں صوبائی حکومت اور ممبران اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ، کمیٹی اراکین نے کہا کہ میڈیا کالونی سوات کے صحافیوں کا حق ہے جنہوں نے قیام امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ، اجلاس میں سوات پریس کلب کی آئین سازی اور دیگر امور کے حوالے سے بھی بحث کی گئی اور اس ضمن میں پشاور پریس کلب سے تحریری طور پر رابطہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پریس کلب کے تمام معزز ممبران کو ساتھ لیکر صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب کے صحافی متحد ہیں اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے مشترکہ جدجہد کی جائیگی ۔
Discussion about this post