No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Sunday, February 5, 2023
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

    ’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

    ’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

    نواز شریف فوج کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں، وزیراعظم

    “جیسے ہی سگنل دوں گھر وں سے نکلو اور گرفتاریاں دو” عمران خان نے قوم سے خطاب میں پیغام جاری کر دیا

    آئی ایم ایف کی 200 کے بجائے500 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

    آئی ایم ایف کی 200 کے بجائے500 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز

    وفاقی حکومت کا ایچ ای سی کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا ایچ ای سی کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ

    ہماری حکومت میں مذاکرات کی وجہ سے 9 سال تک امن رہا، سابق گورنر خیبر پختونخوا

    ہماری حکومت میں مذاکرات کی وجہ سے 9 سال تک امن رہا، سابق گورنر خیبر پختونخوا

    شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی کے داماد بن گئے، کراچی میں نکاح کی تقریب

    شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی کے داماد بن گئے، کراچی میں نکاح کی تقریب

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری ، احتساب بیورو کی ٹیم شہبازشریف کی رہائش گاہ میں داخل ہو گئی

    دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پڑوسی ممالک سے رابطہ کیا جائےگا، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ

    وزیراعظم حضرت محمد ؐ کے نام کیساتھ خاتم النبینؐ سے متعلق منظور شدہ قرارداد سے لاعلم نکلے،پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی بلند آواز میں کیا کہتی رہیں اور وزیراعظم انہیں کیا جواب دیتے رہے؟

    عمران خان کا 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں خود حصہ نہ لینے کا فیصلہ

  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

عمران خان کا خیبرپختونخواکیلئے تیرہ نکاتی اصلاحاتی چارٹر کااعلان، تمام صوابدیدی فنڈز ختم کردیئے

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
7 years ago
in National News, تازہ ترین
0
Share on FacebookShare on Twitterزمونگ سوات سے خبر شیر کریں

متعلقہ خبریں

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

“جیسے ہی سگنل دوں گھر وں سے نکلو اور گرفتاریاں دو” عمران خان نے قوم سے خطاب میں پیغام جاری کر دیا

ADVERTISEMENT

اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخواکیلئے تیرہ نکاتی اصلاحاتی چارٹر کااعلان کرتے ہوئے تمام صوابدیدی فنڈز ختم کردیئے،خیبرپختونخوا میں صوبائی فنانس کمیشن قائم کردیاگیا،فنانس کمیشن مکمل طورپربااختیارہوگا،اسمبلی سے احتساب اورپولیس آرڈر2016ء منظورکرایاجائیگا،ایم پی ایز کے پاس کوئی ترقیاتی فنڈزنہیں جائیں گے،فنڈزبلدیاتی اداروں کے ذریعے خرچ ہونگے،اداروں میں کرپشن کی نشاندہی کرنیوالے کوریکوری سے پچیس فیصدانعام ملے گا،بڑی سرمایہ کاری کرنے اورٹیکس دینے والے چیف منسٹرہاؤس کے مہمان بن سکیں گے،کلاس فائیوسے تمام بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے ہونگی،مدارس کی اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی،افغان مہاجرین کامعاملہ رستم شاہ مہمند کی سربراہی میں کمیٹی کے سپردکردیاگیا،عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اورسندھ کو چیلنج کردیاکہ وہ اپنے صوبوں میں اتنے اختیارات بلدیاتی نمائندوں کومنتقل کرکے دکھائیں،تحریک احتساب ریلی سات اگست سے پشاورسے شروع ہوگی۔
پیرکوکے پی کے ہاؤس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک ،صوبائی وزراء اور پارٹی کے دیگراہم رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں خیبرپختونخواحکومت سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ نیب کے باہر جو واقعہ پیش آیا ہے اس پرمعذرت چاہتا ہوں میڈیا کیلئے کے پی کے ہاؤس اوربنی گالہ میں مسئلہ نہیں ہوگا میڈیا کے ساتھ جس نے بھی زیادتی کی ہے اس کیخلاف کارروائی ہوگی نعیم الحق سے واقعہ کی تحقیقات کاکہہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم وہ قدم اٹھانے جارہے ہیں جو ہمارے منشورکاحصہ تھا مگر کرنہیں سکے کئی چیزیں اس لئے نہیں کرسکے کہ ہماری پارٹی پہلی مرتبہ ا قتدار میں آئی ہم سے کہاجاتا ہے کہ کدھر ہے نیاپاکستان ہم نے خیبرپختونخوا میں پولیس کوغیر سیاسی کردیا ہے خیبرپختونخوا میں اب تک تیس کروڑ درخت لگ چک ہیں خیبرپختونخوا میں مثالی ہسپتال بننے جارہے ہیں خیبرپختونخوا میں اسکولوں میں سب سے زیادہ پیسہ خرچ ہورہا ہے ہم وہ کام کرنے جارہے ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا میں نے کہاتھا کہ نوے دن میں بڑی کرپشن ختم کرینگے انہوں نے کہا کہ آئی جی کے پی کے سے پوچھیں وہاں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے خیبرپخونخوا میں ہمارا ہدف ایک ارب بیس کروڑ درخت لگانے کاہے بلین ٹری سونامی شروع کی تیس کروڑ درخت لگ چکے ہیں بلین ٹری سونامی کے حوالے سے بین الاقوامی سروے موجود ہے پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق تین سال پہلے جس صوبے میں سب سے زیادہ کرپشن تھی آج خیبرپختونخوا میں سب سے کم کرپشن ہے انہوں نے کہاکہ پچھلے تین سالوں میں کوئی بڑی کرپشن کاکیس سامنے نہیں آیا ہسپتالوں میں اصلاحات کاکام جاری ہے رکاوٹیں ہیں جنہیں دور کیاجائیگا عمران خان نے تیرہ نکات پرمشتمل چارٹر پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم بلدیاتی نظام لیکرآئے لیکن اب تک اختیارات نیچے تک نہیں پہنچے کمیٹی بنادی ہے مکمل طورپر مالی اختیارات ہیں مکمل طورپر بلدیاتی نمائندوں کو نچلی سطح تک تنتیس ارب روپے بلدیات تک پہنچارہے ہیں اس سے پہلے مشرف دور میں ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کے فنڈز تھے پہلی دفعہ ویلج کونسل بنائی جارہی ہے پولیس پبلک سیفٹی کمیٹی بھی بنائی جارہی ہے تمام مسائل حل ہونگے دیکھیں گے کہ پنجاب اورسندھ میں کتنے اختیارات نیچے تک دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بھی اختیارات نیچے تک دے دیئے ہیں صوبائی فنانس کمیشن قائم کردیا گیا ہے صوبائی فنانس کمیشن میں ضرورت کے مطابق فیصلے ہونگے ہرڈسٹرکٹ میں ضر ورت کے مطابق فنڈز دیئے جائیں گے کوئی صوابدیدی فنڈزنہیں ہونگے سب کو ختم کردیاگیا ہے ایم پی اے کے پاس کوئی ترقیاتی فنڈز نہیں جائے گا اب سے کوئی ترقیاتی فنڈز ایم پی اے کے پاس نہیں ہوگا ایم پی اے کاکام قانون سازی ہے دیکھیں گے کہ اس قانون سازی پرکتنا عملدرآمد ہورہا ہے ڈویلپمنٹ فنڈز بلدیات میں چلے جائیں گے 1985ء سے نان ڈویلپمنٹ فنڈز سیاستدانوں کوخریدنے میں استعمال ہوتے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ احتساب کاقانون پہلے سے زیادہ سخت ہوگا احتساب کمیشن بنارہے ہیں اوراحتساب بل پیش کرنے جارہے ہیں اداروں میں کرپشن کی نشاندہی کرنیوالے کو ریکورہونیوالی رقم سے پچیس فیصدانعام ملے گا اوراس کانام بھی خفیہ رکھاجائیگا انہوں نے کہا کہ گلیات میں اتھارٹی بنارہے ہیں کاغان میں بھی ایسا ہی کرینگے وزیراعلیٰ ہاؤس اورگورنر ہاؤس کے بڑے سرمایہ کاری کرنیوالے اورٹیکس دینے والے مہمان بن سکتے ہیں یہ فیصلہ اس لئے کیاگیا ہے کہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو ریسٹ ہاؤس سے جو کمائی ہوگی وہ اسی علاقے پرخرچ ہوگی انہوں نے کہاکہ باقی صوبوں میں ہمت ہے کہ وہ ایسے فیصلے کریں یہاں پر ٹرپل سیون جہاز جاتا ہے اورکروڑوں روپے خرچ کرکے پچیس لوگوں کو واپس لیکرآتا ہے ہم عوام کے پیسے پرعیاشی نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھرتیوں کیلئے پیسے لئے جاتے تھے کلاس فائیو پرجتنی بھرتی ہوگی ساری ایم پی ایز کے ذریعے ہوگی سب میرٹ پرہوگا ماتحت عدلیہ میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے تاکہ عام آدمی کیسز کے جلد ازجلدفیصلے ہوں انہوں نے بڑا شورمچا ہوا ہے کہ ایک مدرسے کو کیوں اتنی رقم دی جارہی ہے مشرف دور میں بھی مدارس کی اصلاحات کی کوشش کی گئی تھی اس کیلئے امریکہ نے سو ملین ڈالر دیئے تھے جسے مدرسوں نے مسترد کردیاتھا ہم نے مدرسہ حقانیہ کے ساتھ ایم او یو دستخط کیا ہے ہم وہ کرنے لگے ہیں جو پاکستان میں بہت پہلے ہوناچاہیے تھا مدرسوں کو طالبعلموں کو سائنس اورانجینئرنگ کے مضامین بھی پڑھائے جائیں گے تاکہ وہ معاشرے کاحصہ بن سکیں۔
بائیس لاکھ طلباء کو جدید تعلیم کاموقع ہی نہیں ملتا انہوں نے کہا کہ رستم شاہ مہمند کے نیچے ایک کمیٹی بنائی جارہی ہے جس کو وزیراعلیٰ پرویزخٹک دیکھیں گے پندرہ لاکھ افغان مہاجرین صوبے میں ہیں مہاجرین کی وجہ سے ایک تاثر ہے کہ ان کی وجہ سے کرائم میں اضافہ ہواہے کوئی مہاجردل سے نہیں بنتایہ بھی متاثرین ہیں ان سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی کمیٹی مہاجرین اورانتظامیہ میں بیٹھ کرتمام مسائل کو حل کرے گی تاکہ مہاجرین کے ساتھ کوئی ظلم نہ ہو کے پی کے نے مہاجرین کی بہت مہمان نوازی کی عمران خان نے کہا کہ ہم نے پارٹی میں ڈسپلن نافذ کردیا ہے ایک ایم این اے اوردیگردوافراد کو صفائی پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے اگر انہوں نے صفائی پیش نہ کی تو کارروائی کرینگے ہم سات اگست سے تحریک احتساب شروع کررہے ہیں جو خیبرپختونخوا سے آغاز کرے گی یہ تحریک پشاور سے شروع ہوکر راولپنڈی پہنچے گی پارٹی کاڈسپلن توڑنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ کاکہنا ہے کہ پولیس غیر سیاسی نہیں کرینگے کچھ نہیں کرسکتے پرویزخٹک نے جو کام کئے ہیں اس پرفخر ہے اگر یہ بات ہوتی تو پرویزخٹک میرے ساتھ کھڑے نہ ہوتے پرویزخٹک نے بہت اچھے کام کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم نے مدرسہ ریفارمز کامیابی سے مکمل کرینگے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی علاقے میں ترقیاتی امور سے متعلق فیصلہ کرینگے نتھیاگلی میں چیف منسٹر اورسپیکرہاؤس سمیت تمام ریسٹ ہاؤسزگلیات اتھارٹی کو دینگے انہوں نے کہاکہ صوبائی فنانس کمیشن ہرضلعے کو بلاامتیاز میرٹ پرضرورت کے مطابق فنڈز دے گا ۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم پولیس ایکٹ پاس کررہے ہیں 2016ء پولیس آرڈر لیکرآرہے ہیں کہ پولیس کوکیسے غیرجانبداراورغیرسیاسی بنایاجارہاہے پنجاب اورسندھ میں پولیس کاسب سے بڑامسئلہ ہے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اپنے اختیارات نیچے دیئے سی ایم ہاؤس کاخرچہ دیکھیں یہ مقابلہ کرسکتے ہیں ہم نے سادگی اختیار کی میں پرویزخٹک کاسائیں والاحال کیسے کروں جو مسائل تھے ان کو حل کردیا ہے انہوں نے پنجاب اورسندھ کے وزرائے اعلیٰ کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے جو کیا ہے وہ سندھ اورپنجاب کرکے دکھائے ایک اور سوال پرعمران خان نے کہاکہ دو سوپچاسی ارب کے قرضے معاف ہوئے ان کو پانامہ لیکس کے بعد یاد آیااس کا تو 2013ء کاپتہ تھا یہ صرف بلیک میل کرنے کیلئے کیاجارہاہے حکومت ان کی ہے اگر قرضے وصول نہیں کئے تو لوگوں کوپکڑیں عمران خان نے کہاکہ سات تاریخ کو پاکستان تیار ہوجائے عوامی آگاہی مہم شروع ہورہی ہے قوم پانامہ لیکس نہیں بھولنے لگی۔

ShareTweetSend
ShareTweetSend

متعلقہ خبریں

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ حکومتیں معطل

11 hours ago
7
’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

’آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول‘، شاہد آفریدی کا بیٹی کے نکاح پر پیغام

12 hours ago
8
Load More

Discussion about this post

  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.