مانچسٹر(زمونگ سوات آن لائن نیوز ) انگلش ٹیم گزشتہ6سال میں 7کوششوں کے بعد 8ویں کوشش میں با لآخر گرین شرٹس کو ٹیسٹ میچ ہرانے میں کامیاب ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 330رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی ،یہ گوروں کی پاکستان کیخلاف گزشتہ 6سال میں پہلی ٹیسٹ فتح ہے ۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے آخری مرتبہ 2010ء میں پاکستان کی میزبانی کرتے ہوئے اسے لارڈز میں شکست دی تھی ، یہ وہی ٹیسٹ تھا جس میں محمد عامر،سلمان بٹ اور محمد آصف کے سپاٹ فکسنگ کرنے کا انکشاف ہوا تھا ۔ اس کے بعد برطانوی ٹیم نے 2012ء میں پاکستان کیخلاف امارتی صحراؤں میں 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جس میں اسے کلین سویپ کی خفت اٹھانی پڑی جبکہ گزشتہ سال اکتوبر نومبر میں ایک بار پھر اماراتی میدانوں میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2-0سے ہرایا تھا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post