بشام (زمونگ سوات ڈاٹ کام) کوہستان کے علاقہ برکلے رانولیاء دوبیر میں غیرت کے نام پر21 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔لڑکے کے ساتھ مسماۃ (س) بھی قتل ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ۔ لڑکی کو پوسٹ مارٹم کے بغیر دفنا دیا گیا ہے ۔ ملزمان با اثر ہے ۔پولیس ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائے ۔بصورت دیگر وزیر اعلی ہاوس کے سامنے مظاہرہ اور بھوک ہڑتال کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار مقتول کے چچا شیرین نواب ، شاہ زرین، سید فقیر ، فضل رحمن ،احمدعلی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے بھتیجے 21 سالہ عالم زیب ولد محمد نواز کو غیرت کے نام پر بلا وجہ اور بے گناہ قتل کیا گیا ہے ملزم اسلم ولد محمد صفیٰ نے اپنی جرم چھپانے کیلئے ساتھ ہی اپنی ایک لڑکی مسماۃ (س) کو بھی قتل کیا ہے جسکو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بغیر ہی دفنا دیا گیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہمارا بھتیجا بے گناہ اور معصوم تھا ۔ان ظالموں نے ان کا بلا وجہ قتل کیا ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم نے مقدمہ درج کیا ہے مگر ملزمان ابھی تک روپوش ہے ۔اور قانون کی گرفت سے باہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور پولیس کے آئی جی پی نے اس بارے میں کوئی نوٹس نہیں لیا تو ہم وزیر اعلی ہاوس کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائنگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس ہمیں انصاف دلائے تاکہ آئندہ کسی معصوم کا بلا وجہ قتل اور کون نہ ہو
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post