سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سابق امیر جماعت اسلامی ضلع و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ شورش اور قدرتی آفات سے مکمل تباہ علاقوں میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ سمجھ سے بالاترہے، عوام کسی بھی صورت کسٹم ٹیکس دینے کو تیارنہیں ، آج کا شٹرڈاؤن تاریخی ہوگا، حکومت فوری طور پر کسٹم کی واپسی کااعلان کرے، ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سوات کی معیشت شورش اور قدرتی آفات کی وجہ سے مکمل تباہ ہے حکومت کی طرف سے مزید پیکج دینے کے بجائے کسٹم ایکٹ کا نفاذ یہاں کی عوام پر ظلم ہے ، حکومت یہاں کے عوام کی صبر کا امتحان نہ لے عوام بے قابو ہوئے تو قابو کرنا مشکل ہوگا ، لہذاحکومت عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے فوری ایکٹ کی واپسی کا اعلان کرے۔
Discussion about this post