کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈاکٹر خان ڈگر ی کالج کبل میں سیکنڈ شپ میں داخلوں کے معاملے سیٹوں کے تعداد میں اضافہ اور سٹاف کمی کے حوالے تحفظ علم و تعلیم کے زیر اہتمام 29جولائی بروز جمعہ 09:00بجے صبح گرینڈ جر گہ طلب کرنے کا اعلان صوبائی حکومت سیکنڈ شپ کے حوالے اپناموقف واضح کریں 2084فارم جمع ہو چکے ہیں لیکن مارننگ میں 250طلباء اور سیکنڈ شپ میں صر ف70طلباء کو داخلے دی جارہی ہے پختون قوم کے مستقبل کو تعلیم سے محروم رکھنے کے سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے تعلیم کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ضرورت پڑے تو شدید احتجاج کا راستہ اختیار کر کے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیا لا ت کا اظہار ضلعی کونسلر فیاض خان ، ابراہیم دیولئی ، عجب خان انقلاب ، رحمت شاہ سائل ، عطا ء اللہ جان ، امن کمیٹی صدر رسول خان ، حا جی فضل مولا اور دیگر نے تحصیل نا ظم آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ کالج میں داخلوں سے محروم طلباء کے لئے 29جولائی صبح 10:00بجے گرینڈ جر گہ طلب کیا گیا ہے جس میں ڈگری کالج کو درپیش مسائل و مشکلا ت کے حوالے با ت چیت کرینگے سیاست سے با لا تر ہو کر تما م لوگوں کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چائیے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور تعلیم کے معاملے میں کوئی Compromizeنہیں ہو گا قوم کے مستقبل کے خا طر اگر خون کی ضرورت بھی پڑے تو بھی دریغ نہیں کرینگے ڈاکٹر خان ڈگری کالج کبل میں اب تک 2084فارم جمع کئے جا چکے ہیں لیکن کالج انتظامیہ مارننگ میں 250اور سیکنڈ شپ میں صرف 70طلباء کو داخلے دینے کے لئے تیار ہے با قی طلباء کے مستقبل تباہی کے طرف جا رہے ہیں اور یہ ہم نہیں ہونے دینگے اس معاملے پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی و قومی اسمبلی کے خا موشی افسوس پر مبنی ہے صوبائی حکومت سیکنڈ شپ میں صرف 70طلباء کو داخلے کے حوالے اپنا موقف واضح کریں اور سیکنڈ شپ میں سیٹوں کے تعداد بڑھانے سٹاف فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں اجلاس میں تحصیل نا ظم حاجی رحمت علی نے یقین دہانی کرائیں کہ ہم سے جتنی بھی ہو سکیں قوم کے مستقبل کے اس معاملے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرونگا اس موقع پر جرگہ مشران نے کالج پرنسپل سے ملا قات کے دوران معلوم کیا تو کالج پرنسپل نے کہا کہ سیکنڈ شپ کیلئے اب تک سٹاف فراہم نہیں کی گئی ہے اگر سٹاف فراہم کیا گیا تو سیکنڈ شپ میں سیٹوں کی تعداد بڑھا یا جائے گا ادھر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ صوبائی حکومت اقدامات کر رہے ہیں لیکن کالج انتظامیہ کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔
Discussion about this post