مینگور ہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات کے سیدو شریف تدریسی اسپتال شعبہ آرتھو پیڈک کے اوٹی میں ٹریفک حادثے میں زخمی شخص کے علاج سے مبینہ انکار پر لواحقین اور عملے میں ہاتھاپائی ،شہریوں نے زخمی شخص کے ہمراہ سیدوشریف روڈ کو بلاک کرکے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسوں نے حساس ترین شعبہ حاثات تین گھنٹے جبکہ دیگر شعبے پانچ گھنٹے تک بند رکھے ،جس کے مریض مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا ، مذاکرات ناکام ہونے پر فریقین کا ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کرلیا ،سیدو شریف اسپتال میں گذشتہ روز فخر عالم ولد عبدالناصر سکنہ طاہر آباد موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہواجسے فوری طبی امداد کے لئے کیجولٹی پہنچا دیا گیا ، کیجولٹی ڈاکٹر نے فخر عالم کو جنرل اوٹی کو منتقل کردیا جبکہ جنرل اوٹی والوں نے ارتھو پیڈک اوٹی کو منتقل کیا ، او ٹی میں تو تو میں میں کے دوران ان کے لواحقین اندر آگئے اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی جس میں دونوں اطراف کے افراد زخمی بھی ہوئے ،جس پر شہریوں نے زخمی فخر عالم کے ہمراہ سیدوشریف مینگورہ روڈ پر دھرنادیا اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ،جس کے بعد اوٹی سٹاف نے بھی کام بند کردیا اوردرجہ چہار م سے لیکر ڈاکٹروں تک مکمل بائیکاٹ کیا حساس ترین شعبہ حادثات کو تین گھنٹے تک بند رکھا گیا جس کی وجہ سے مریض رل گئے ،ضلع ناظم محمد علی شاہ بھی اسپتال پہنچ گئے اور اسپتال انتظامیہ کو کیجولٹی بند کرنے پر برس پڑیں ، اے سی بابوزئی سوات عبدالناصر ، ڈی ایس پی افسر زمان ، چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان بھی پہنچ گئے اور مذاکرات ہوئے راضی نامے کی کوشش ناکام ہونے پر فریقین نے پولیس سے مقدمہ درج کرانے کی درخواست کی جس پر پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے ۔
Discussion about this post