مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں محکمہ فارسٹ کی جانب سے پہاڑوں میں مویشوں کے چرانے کی پابندی کے خلاف گوجربرادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا، گوجر برادری نے احتجاجی جلوس نکالا اور تحصیل کونسلرڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ کر نعرے بازی کی ،ڈاکٹر خالد محمود ، صدبر ، فیروز خان اور سردار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سالہا سال سے گوجر برادری کے مویشی کوکڑئی اور سپل بانڈئی کے پہاڑوں میں گھاس چرنے جاتے ہیں مگر موجودہ ڈی ایف او نے پابندی عائد کرکے حکم جاری کیا کہ ان پہاڑوں پر مویشی چرنے کیلئے نہیں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مویشیوں کے چرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو ایک ظالمانہ اقدام اور سمجھ سے بالاتر فیصلہ ہے ، انہوں نے کہا کہ پابندی لگنے کے بعد ان کے مویشی بھوک سے مرجائیں گے لہٰذا یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر مویشیوں کو لے کر نشاط چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے پو مجبور ہو جائیں گے ۔
Discussion about this post