مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلا ف آج سوات سمیت ڈویژن بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ،مینگورہ شہر سمیت سوات اور دیگر اضلاع کے تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ،آل پارٹیز کانفرنس کی ایکشن کمیٹی کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کے اعلان کے مطابق آج 27جولائی کوسوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اور تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ،اس دوران صبح 9 بجے مینگورہ شہر کے مین بازار چوک سمیت ہر ضلع کی سطح پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ،جن سے کل جماعتی اتحاد کے قائدین اور تاجر رہنما خطاب کریں گے ،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کسی بھی صورت کسٹم ایکٹ کو تسلیم نہیں کریں گے اور اس ضمن میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
Discussion about this post