مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن پر کسٹم ایکٹ نافذ ہونے کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئے۔ملاکنڈ ڈویژن کی طرح مٹہ سوات بازار سمیت سمبٹ چم‘برہ درشخیلہ‘کالاکوٹ‘چپریال اور بہا بازار وں میں مکمل شٹرڈاؤن رہااور کاروباری مرکز بن رہے۔جس کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر رہی۔ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں بڑے احتجاجی مظاہرے کے اہتمام سے مٹہ سوات کے تاجر برادری اور سیاسی مشران نے وہاں جاکر شرکت کی۔مٹہ سوات بازار کے صدر عبدالقیوم خان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے آج یہ ثابت کردیا کہ ہم کسی صورت ٹیکس نہیں مانتے اور حکومت اپنا فیصلہ واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ اگر شٹرڈاؤن پر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو اسلام آباد دھرنامیں بھر پور شرکت کریں گے۔
Discussion about this post