کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف تاجر برادری کا مکمل شٹر ڈاؤن دکانیں بند کبل کے مختلف با زاروں میں ریلی چوک میں مظاہرہ ۔ مظاہرین کا کسٹم ایکٹ نفاذ کے خلا ف شدید نعرہ بازی کسٹم ایکٹ نا منظور ملاکنڈ ڈویژن میں کسی صورت کسٹم ایکٹ کا نفاذ برداشت نہیں یہ کسٹم ایکٹ نہیں بلکہ غنڈہ ٹیکس پختون قوم کے خون پر پالیساں چلا رہے ہیں برداشت نہیں اگر حکومت نے اپنا فیصلہ نہ لیا تو پختون قوم الگ ریاست بنانے پر مجبور ہوجائینگے حکمران ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ نفا ذ کے بجائے پنجاب اور سندھ کے جاگیرداروں سے ٹیکس وصو ل کریں پنجاب کے رہنے والے کی طرح پختون قوم کو بھی ایک نظر سے دیکھ لیا کریں معاہدے کے تحت ملا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کسی صورت لا گو نہیں ہو سکتے اگر فیصلہ واپس نہ لیا تو 5اگست کو پہیہ جام اور 7تاریخ کو اسلام آباد میں دھرنا دینگے ان خیا لات کا اظہار تا جر برادری کے رہنماؤں اور سیاسی جما عتوں کے مشران ،صدر سلطان روم ، عبد الغفور، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، عثما ن غنی ، خورشید کا کاجی ، مصباح الدین ، یوسف، اکرام خان ، خا ندان ، ملک سلطان روم ، ملک ریاض ، نیاز احمد خان ، رفیق خان اور دیگر نے کبل چوک میں مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پختون قوم پر مزید ظلم بند کیا جائے یہ غنڈہ ٹیکس سے ہم ماننے کو تیار نہیں ملاکنڈ ڈویژ پہلے ہی سے دہشت گردی ، سیلاب سے متا ثرہ علا قہ ہے ٹیکس لگا نا ظلم ہے یاد رہے کہ تحصیل کبل کے مختلف علا قوں دیولئی تو تا نو بانڈئی ، کانجو ، علیگرامہ ، سر سینئی اور دیگر علا قوں میں بھی دکانیں بند رہے۔
Discussion about this post