سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)کالام میں پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر بار بار تنگ کرنے پر 2بھائیوں نے دریائے سوات میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی ،ایک جاں بحق جبکہ دوسرے کو زندہ بچا لیاگیا،خودکشی کرنے والے افراد کے رشتہ داروں کے مطابق دونوں بھائیوں کو پولیس بار بار تنگ کر رہی تھی جس پر تنگ آکر کالام کے رہائشی شہزا دہ ولد میاں گل جان نے دریائے سوات میں چھلانگ لگا دی جس کے بعد اس کے دوسرے بھائی محمد سراج بھی دریا میں کھود گیا،مقامی افراد نے کافی جدوجہد کے بعد محمد سراج کو زخمی ھالت میں زندہ بچا لیا اور شہزادہ بے رحم موجوں کی نذر ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا جس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔سوات کی وادی کالام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تنگ کرنے پر خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کو تھانے کے سامنے رکھ کر کالام کے ہزاروں افراد نے دھرنا دیا اور کالام پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ بھی کر دیا مظاہرین نے نعرے بھی لگائے اور پر امن شہریوں کو بے جا تنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ،کالام کے ہزاروں افراد نے اس وقت دھرنا شروع کیا جب روپوش شدت پسند کے بھائیوں کو مسلسل تھانے میں طلب کیا جا تا رہا ،کالام سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کالام بازار کو بند کر کے غیر اعلانیہ کر فیو نافذ کر دیا ہے۔
Discussion about this post