اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز) پانامہ لیکس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی بڑی کامیابی۔ وزیر اعظم کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائر کئے گئے ریفرنسز کی تاریخ سماعت مقرر کر دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق الیکشن کمیشن میں ریفرنسز کی سماعت کی ابتداء سے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف پانامہ لیکس کے حوالے سے کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے 3 اگست کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ واضھ رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ، پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن میں دائر کئے ہوئے ہیں۔
7000ہزار ماہانہ تنخواہ پر میٹر ریڈر کی نوکری کرنے والے خورشید شاہ آج کئی ایکڑ زمین ،محل نما گھروں ،ڈیری فارمز کے مالک کیسے بنے؟ تحقیقاتی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
اسلام آباد( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) نیب حکام نے پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید خورشید شاہ کے اربوں روپے اثاثوں...
Read more
Discussion about this post