کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کونسل کبل میں تحریک تحفظ علم و تعلیم کے زیر اہتمام ڈگری کالج کبل میں داخلوں سے محروم طلباء ، سٹاف کی کمی اور سیٹوں کے تعداد میں اضا فے کے حوالے منتخب بلدیاتی نمائندوں ، سیاسی رہنماؤں اور طلباء تنظیم کے مشران کا گرینڈ جر گہ منعقد ہوا جس میں تحصیل کونسلران ، ضلعی کونسلران ، تحصیل نا ظم ، نائب نا ظم ، علا قائی عمائدین ، تحفظ علم و تعلیم کے مشران سمیت طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے اپنی اپنی خطاب میں کہا کہ تعلیم کے معاملے میں کسی قسم کی سمجھوتہ قابل قبول نہیں پختون قوم کے مستقبل کو قلم کی ضرورت ہے ڈگری کالج کبل میں طلباء کو درپیش مسائل ومشکلات کو حل کر کے دم لینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس کا ہر فورم پر آواز اُٹھا یا جائیگاکالج میں 2084فارم جمع ہو چکے ہیں لیکن سیکنڈ شپ میں صرف 70طلباء کو داخلے دینا سمجھ سے بالا تر ہے حکومتی وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سٹا ف کی کمی کو پورا کریں مقررین نے کہا کہ تمام ہائیر سیکنڈر سکولوں میں سٹاف کی کمی کو جلد از جلد پورا کر کے اور پرائیوٹ سکولوں کے مالکان کو مجبور کیا جائے تا کہ وہ اپنی سکو لوں میں داخلوں سے محروم طلباء کو داخلے دیں ٹینٹ سکو ل قائم کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے کالج کے سا تھ سا تھ تمام ہائیر سیکنڈری سکو لوں میں سیکنڈ شپ شروع کیا جائے ڈگری کالج کبل کو ہر سال یہ مسئلہ ہو تا ہے مستقل بنیادوں پر حل نکا لا جائے تعلیم کے معاملے میں سیاست چمکانے کے بجائے عملی اقدامات کی جائے اس موقع پر ابراہیم دیولئی کے قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جن میں ضلعی کونسلران میں فیاض خان ، حیات خان ، نیاز احمد خان ، تحصیل کونسلران میں ڈاکٹر لطف اللہ ، اکرام خان ، سردار علی خان ، احمد حسین ، ریاض احمد اور تحریک تحفظ علم و تعلیم کے مشران میں رحمت شاہ سائل ، عجب خان انقلاب اور عطاء اللہ جان شامل ہے وہ پیر کے روز ضلع نا ظم سے ملا قا ت کر کے ڈا کٹر خان ڈگری کالج میں طلباء کو درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے تفصیلی طور پر اگاہ کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post