سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )ضلعی کونسلر نسیم اختر نے کہاہے کہ کسٹم ایکٹ کیخلاف دس اگست کو ملاکنڈڈویژن کے عوام اسلام آباد میں دھرنا دیں گے جس میں بلدیاتی نمائندے بھی بھرپوراندازمیں شرکت کریں گے،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ستائس جولائی کو ملاکنڈڈویژن کے عوام،سیاسی پارٹیوں،وکلاء،ٹرانسپورٹر وں ،تاجروں ،سول سوسائٹی اور مزدوروں نے کسٹم ایکٹ کیخلاف احتجاج میں حصہ لے کر اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں ،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن ایک ٹیکس فری زون ہے جہاں پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا جاسکتایہاں پر کسٹم ایکٹ کا نفاذسمجھ سے بالا تر ہے تاہم کسٹم ایکٹ کیخلاف بھرپوراندازمیں احتجاج کیا جائے گااوردس اگست کو اسلام آباد میں ایسا دھرنا دیاجائے گا جس سے حکمرانوں کی نیندیں اڑجائیں گی ،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں لہٰذہ حکومت انہیں ریلیف دے کر کسٹم ایکٹ کے نفاذکا خاتمہ کرے۔
Discussion about this post