ADVERTISEMENT
مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مٹہ سوات پولیس کو تھانہ چارباغ سے اطلاع ملی کہ باماخیلہ کے مقام پرمٹہ پولیس سٹیشن کے ایریا میں نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہے اسے اٹھایا جائے ۔مٹہ پولیس نے ریسکیو1122کو بروقت اطلاع کرتے ہوئے باماخیلہ کے مقام پر پہنچ گئے اور وہاں سے مسلسل پانچ گھنٹے جدوجہد کے بعد لاش کو نکال کر مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔مٹہ ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو شناخت کیلئے رکھ دی گئی۔
Discussion about this post