ADVERTISEMENT
مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مٹہ سوات کے قریبی علاقوں میں ایک بار پھر چور سرگرم ہوگئے۔سمبٹ رحیم آباد میں چوروں نے دو دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اور نقدی لے گئے۔دکان کے مالک قجیر خا ن اور اکرام نے بتایا کہ رات کے وقت نامعلوم چوروں نے ہمارے دکانوں کے تالے توڑ کر بھاگ گئے ہیں اور نقدروپے بھی ساتھ لے گئے ہیں۔مٹہ سوات میں چوری کی بڑھتی ہوئی واردات نے دکانداروں اور علاقہ کے مکینوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔مٹہ سوات کے عوام نے حکومت سے مٹہ سوات میں چوری کی بڑھتی ہوئی واردات کے روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Discussion about this post