مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ نے ایف اے /ایف ایس سی کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ، سوات بورڈ کے پریس ریلیز کے مطابق انٹر میڈیٹ 2016کے سالانہ امتحان میں پارٹ ون کے میڈیکل گروپ میں کل 7922 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 5617کامیاب ہوئے اور نتیجہ 71% ، پارٹ ون کے انجینئر نگ گروپ میں کل 2780 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 2264 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 81% رہا ، پارٹ ون کے کمپیوٹر سائنس گروپ میں کل 404 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 253 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 63% رہا ، آرٹس میں کل 7637 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 4867 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 64%رہا جبکہ میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ میں کل 60طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 05 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 8% رہا ، اس طرح پارٹ ون میں کل 18803 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 13006 کا میاب ہوئے اور نتیجہ 69% رہا ، اسی طرح پارٹ سیکنڈ کے میڈیکل گروپ میں کل 7719 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 6760کامیاب ہوئے اور نتیجہ 88% ، پارٹ ون کے انجینئر نگ گروپ میں کل 2934 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 2503 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 85% رہا ، پارٹ ون کے کمپیوٹر سائنس گروپ میں کل 388 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 256 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 66% رہا ،جبکہ پارٹ سیکنڈکے آرٹس گروپ میں کل 6126 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 3955 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 65%رہا جبکہ میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ میں کل 65طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 14 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 22% رہا ، اس طرح پارٹ سیکنڈ میں مجموعی طور پر17232 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 13488 کا میاب ہوئے اور نتیجہ 78% رہا ، مجموعی طور پر 2016 کے اس سالانہ رزلٹ کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات انٹر میڈیٹ کے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات میں سوات پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کی طالبہ مس رخسار خان رول نمبر 35348 نے 1023 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ سوات کے طالبعلم مسرور انور رول نمبر 45286 نے 1018نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی اور سوات پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ مس صباء رُخ رول نمبر 35356نے 1012 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، پری میڈکل گروپ میں سوات پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کی طالبہ مس رخسار خان رول نمبر 35348 نے 1023 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ سوات کے طالبعلم مسرور انور رول نمبر 45286 نے 1018نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی اور سوات پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ مس صباء رُخ رول نمبر 35356نے 1012 مبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، پری انجینئرنگ گروپ می کیڈٹ کالج سوات کے طلباء محمد فرحان رول نمبر 51218 نے 980 نمبرلیکر پہلی ، حبیب اللہ رول نمبر 51241 نے 978 نمبر لیکر دوسری اور گوہر رحمان رول نمبر 51236 نے 973 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، کمپیوٹر سائنس گروپ میں سوات کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوات کی طالبہ اسماء خان رول نمبر37807 نے 877 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، گور نمنٹ کالج طوطالئی بونیر کے طالبعلم فضل حنان رول نمبر 53273نے 851 نمبر لیکر دوسری جبکہ سوات کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوات کی طالبہ مس گل پانڑہ محبوب رول نمبر 37808نے 835 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدو شریف سوات کی طالبہ مس کلثوم رول نمبر 38143نے 884 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کانجو سوات کی طالبہ مس شیما رول نمبر 38402نے 873نمبر لیکر دوسری جبکہ اسی کالج کی طالبہ مس زینب خان رول نمبر 38396نے869 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
Discussion about this post