ملاکنڈ(زمونگ سوات ڈاٹ کام )ملاکنڈ تعلیمی بورڈ نے ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق علامہ اقبال سکول اینڈ کالج دیر بالا کے یاسر الملک نے 994 نمبرز لیکر پہلی ‘ اسلامیہ ماڈل سکول تیمرگرہ کے طالب علم عثمان اللہ نے 991 لیکر دوسری اور اسی ہی سکول کے عامر رشید نے 990 نمبرز لیکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ملاکنڈ بورڈ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید نے پوزیشن ہولڈز میں سونے کے تمغے اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ امتحانا ت میں فرست اور سیکنڈائیر کے 39 ہزار 858 طلبائ و طالبات نے حصہ لیا۔ جن میں 26 ہزار 236 طلبہ کامیاب قرار پائے، مجموعی طور پر نتیجے کی تناسب 60.82 فیصدر رہا۔
Discussion about this post