مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلز کے ڈاکٹروں اوردیگر سٹاف کامطالبات کے حق میں اور ہسپتال میں رونماہونے والے ماردھاڑکے واقعہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،جلوس اورنعرہ بازی،مظاہرین نے واقعہ کی فوری تحقیقات اورملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کردیا، اس حوالے سے گذشتہ روز ہیلتھ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل اورپیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالواسع ،ڈاکٹرافتخار،ریاض علی شاہ،میانگل علیم،محمدآیازخان اوردیگر نے کہاکہ چند دن روزقبل ایک مریض مرہم پٹی کیلئے آیا جس نے سٹاف کے ساتھ توتومیں میں کی اوربعدمیں مریض اوراس کے ساتھیوں نے ہسپتال میں توڑپھوڑ کی اورسٹاف کو زدوکوب بھی کیا ،انہوں نے کہاکہ مریض اور اس کے ساتھی پولیس اہلکار ہیں جنہوں نے ہسپتال کے اندرکھلی غنڈہ گردی کی اور بعدازاں سٹاف کیخلاف ایف آئی آر بھی کٹوادی،انہوں نے کہاکہ ہم نے بھی ملزموں کیخلاف رپورٹ درج کرائی مگر پولیس ہسپتال سٹاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے جبکہ اپنے ساتھیوں کو بچارہی ہے جو ظلم وناانصافی ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک زخمی ساتھی اس وقت بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو تحفظ فراہم کرنے سمیت واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں تاکہ ڈاکٹروں اوردیگر سٹاف میں پھیلی ہوئی بے چینی اورتشویش کا خاتمہ ہوسکے، اس موقع پر میاں گل علیم نے کہا کہ جوڈیشری کے ذریعے ہمارے ایف آئی آر کو درج اور تفتیشن کیا جائے اور ہسپتال میں موجود تمام پولیس اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post