مینگورہ (زمونگ ڈاٹ کام)تحصیل کونسل بابوزئی سوات کا اجلاس ، ممبران نے مسائل کے انبار لگادیئے، واسا کے خلاف قرار داد کونسل میں پیش ، ٹھیکداروں کو ورک ارڈر جاری کرنے اور صفائی و پانی کی ناقص صورتحال پر ممبران نے تفصیل سے بحث کی ، تحصیل ناظم اکرام کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہو ا، سپیکر تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان نے کاروائی کا آغاز کیا ، بحث میں حصہ لیتے ہوئے شاہد علی خان ، ڈاکٹر خالد محمود خالد ، عبدالکریم ، علی محمد خان ، اقبال کاکاجی ، شوکت علی خان ، اختر علی خان ، حاجی محمد انور ، یوسف علی خان ، بونیر خان ، عمرربی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ واسا پراجیکٹ اپنی کارکردگی سامنے لائیں اور عوامی مشکلات کا ازالہ کریں ، ممبران نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام ہم سے گلی کوچوں کی تعمیر ، پانی و صفائی کی سہولیات چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فاتر بریگیڈ اور دیگر گاڑیوں کے خرچ و اخراجات کی وضاحت کی جائے ، ٹیوب ویل اپریٹرز کو ہفتہ اتوار اور چھٹیوں کے دنوں کی ڈیوٹی کا معاوضہ فراہم کیا جائے ، تحصیل ناظم اکرام خان نے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ واسا واٹر اور سنیٹیشن میں ناکام نظر آرہا ہے ، واسا افیسرز کایہاں پر عوام کو سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پیسہ پیدا کرنا ہے ، انہوں نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا ، مینگورہ شہر میں غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کیا جائیگا ، جبکہ ممبران کے شکایات کا بھر پور طریقے سے ازالہ کیا جائیگا ، انہوں نے مکمل باہمی مشاورت سے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔
مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد 55لاکھ لے اڑے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد...
Read more
Discussion about this post